‫ وی ایف ایس تاس ہیل سعودی عرب کیلئے 30 ممالک میں ٹورسٹ ویزا فراہم کرے گا

مراکز سعودی ٹورسٹ ویزا درخواست گزار کیلئے ویزا اور بائیو میٹرک اندراج کی خدمات فراہم کرے گا

حج موسم کے علاوہ دیگر موسموں میں عازمین ٹورسٹ ویزا پر عمرہ کر پائیں گے

دبئی، یواے ای، اکتوبر 20، 2019/پی آر نیوز وائر/– وی ایف ایس تاس ہیل (VFS TasHeel) سعودی عرب کے وزارت خارجہ کیلئے مجاز ویزا سروس فراہم کنندہ ایجنسی ہے، جس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پوری دنیا میں 30 ممالک میں اپنے مراکز پر ٹورسٹ ویزا سروسز شروع کی ہیں۔ دفتری ویب سائٹ Visit Saudi website کے مطابق وہاں سے درخواست گزار ٹورسٹ ویزا پر عمرہ کیلئے سفر کر پائیں گے، لیکن یہ سہولت حج کے موسم کے دوران نہیں ملے گی۔

سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی کے مطابق یواے ای، اردن، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، الجیریا، بحرین، کیمرون، چاڈ، کوٹ ڈلوائر، گھانا، گینیا، مالی، ماری ٹینیا، مالدیپ، نائجریا، فلپائنس، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور تاجکستان کے شہری ٹورسٹ ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ویزا کا عمل تمام ممالک کے باشندوں کیلئے کھلے ہیں سوائے 49 ان اہل ممالک کے جو آمد پر ویزا یا ای ویزا کے اہل ہیں۔

ویزا درخواست گزار اور وزارت خارجہ برائے سعودی عربیہ کے درمیان ایک معتبر خدمت فراہم کنندہ کا کردار ادا کرتے ہوئے وی ایف ایس تاس ہیل ویزا سروسز مراکز کا دائرہ مشرق وسطی، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور یوروپ میں پھیلا ہوا ہے، جہاں یہ ویزا کی پوری خدمار بشمول درست ویزا کی معلومات، درخواست سے متعلق راہنما ہدایت، مفت میں انتظام، بائیومیٹرک اندراج کے ساتھ شناخت کا انتظام اورتمام درجہ کے دستیاب ویزا کیلئے درخواست جمع کرانا شامل ہے۔ بائیو میٹرک اندراج میں انتہائی محفوظ طریقہ سے فنگرپرنٹ لیتے ہوئے محفوظ کرنا، چہرہ کی امیج اور بائیوگرافک تفصیلات جیسے پاسپورٹ کی معلومات شامل ہیں۔

27 ستمبر کو وی ایف ایس تاس ہیل ((VFS TasHeel) نے جن ممالک میں وہ کام کر رہے ہیں وہاں نئے قسم کے ٹورسٹ ویزا کے تحت نئی گاہک سروس شروع کی۔

وی ایف ایس تاس ہیل کے ترجمان نے بتایا، ” بین الاقوامی بازار کے کھلنے سے ٹورسٹ شعبے میں بہت سارے مواقع پیدا ہو رہے ہیں- اور سعودی عرب کی نئی پالیسی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ سیاحت مملکت کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔ حکومت کی پہل کی حمایت میں ہم 30 ممالکمیں ٹورسٹ ویزا کی خدمات پیش کر رہے ہیں، اور پورے طرز عمل کو مسافروں اور عمرہ زائرین کیلئے مزید ہموار اور آسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

درخواست کرنے کے مراحل کے بارے میں مزید معلومات، ویزا کے زمرہ کے بارے میں مناسب جانکاری حاصل کرنا یا ملاقات کا وقت طے کرنے کیلئے درخواست گزار www.vfstasheel.com پرجاسکتے ہیں۔

وی ایف ایس تاس ہیل انٹرنیشنل کے بارے میں:

وی ایف ایس تاس ہیل (VFS TasHeel) انٹرنیشنل وزارت خارجہ برائے مملکت سعودی عربیہ کی ویزا آوٹ سورس کرنے والی ایک بھروسہ مند شراکت دار ہے۔ ویزا کے درخواست گزار اور وزارت خارجہ کے درمیان ایک معتبر ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے کمپنی ویزا کے انتظام سے متعلق پوری خدمات فراہم کرتی ہے، اور یہ سبھی امور تکنیکی طور پر انجام دئے جاتے ہیں اور سکیورٹی اور معلومات کی رازداری میں اعلی معیار اختیار کرتی ہے۔ اس کا صدر دفتر دبئی، متحدہ عرب امارات میں واقع ہے، وی ایف ایس تاس ہیل (VFS TasHeel) اپنی خدمات افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور یوروپ سمیت 30 ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

وی ایف ایس تاس ہیل (VFS TasHeel) وی ایف ایس گلوبل کی ذیل کمپنی ہے، جو پوری دنیا میں حکومتی اور سفارتی مشن کیلئے دنیا کی سب سے بڑی آوٹ سورسنگ اور ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

مزید معلومات کیلئے ہماری ویب سائٹ www.vfstasheel.com وزٹ کریں۔

 

Latest from Blog