ہرٹز ایشیاء ٹاپ ریجنل ٹریول ایوارڈز

  • ٹی ٹی جی ایشیا – 14واں ٹریول ہال آف فیم ایوارڈ
  • ٹریول ویکلی ایشیا 2019 ریڈرز چوائس ایوارڈ – بیسٹ کار رینٹل

سنگا پور، 21 اکتوبر، 2019 / پی آر نیوز وائر /– ہرٹز ایشیاء سالانہ ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز 2019 میں ٹریول ہال آف فیم ایوارڈ اور ٹریول ویکلی ایشیا 2019 ریڈرز چوائس ایوارڈ سے بیسٹ کار رینٹل کا ایوارڈ حاصل کرکے دوہرے اعزاز کا حامل بن گیا۔Brigette Tan, Senior Manager - Loyalty & Partnership Marketing, Hertz Asia Pacific, collects the Hall of Fame for Best Car Rental award at TTG Asia Travel Awards on behalf of Hertz.

ہرٹز کو پہلی بار 2005 میں ٹریول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا اور اسے ہر سال ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ 2015 میں اپنے آغاز سے ہی کمپنی نے ٹریول ویکلی ایشیا ایوارڈز میں اعلی مقام حاصل کر رکھا ہے۔

ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز ایک معتبر اعزاز ہے جسے دنیا بھر میں ٹریول انڈسٹری کے لیڈرز تسلیم کرتے ہیں۔ ہرٹزکو حال ہی میں بنکاک میں 30 ویں سالانہ ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈ کی تقریب میں بہترین کار رینٹل کمپنی کے ایوارڈ کے لئے ٹریول ہال آف فیم سے نوازا گیا تھا۔

ٹریول ویکلی ایشیا 2019 ریڈرز چوائس ایوارڈ – بیسٹ کار رینٹل جس پر ایشیا بھر کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور ٹریول ویکلی ایشیاء کے قارئین کی جانب سے ووٹ دیا گیا اس کو سنگاپور میں منگل کی شام (15 اکتوبر) پیش کیا گیا۔

ایشیاء پیسیفک ہرٹز کے نائب صدر ایون میک نیل کا کہنا تھا کہ”ہرٹز کو ایک بار پھر دوہرے معتبر ایوارڈز ملنے پر خوشی ہے اور ہم اپنے تجارتی شراکت داروں، پر عزم عملے اور قابل قدر صارفین کے مشکور ہیں کہ جو ہر سال اس طرح کی شناخت بنانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ”

جناب ایون میک نیل کا کہنا تھا کہ “ہرٹز نے 100 سال سے زیادہ عرصہ سے پریمیم اور بہترین قیمت والی گاڑیوں کے سلوشن کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے اور ایشیاء کا خطہ کمپنی کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم نے حال ہی میں ویتنام میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھایا ہے اور مکاؤ ، کمبوڈیا ، لاؤس اور میانمار میں جنرل سیلز ایجنٹوں کا تقرر کیا ہے ۔Brian Yeap, Business Development Manager, Hertz Asia Pacific, collects the Best Car Rental award at Travel Weekly Asia’s Readers’ Choice Awards on behalf of Hertz.

جناب ایون میک نیل کا اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے کہنا تھا کہ “نئی ٹیکنالوجیز اور حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہرٹز مستقبل میں صارفین کی توقعات کو پورا کرنے اور آنے والے سالوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔

ٹی ٹی جی ٹریول ایواڈز 2019 اور ٹریول ویکلی ایشیا ریڈرز چوائس ایوارڈز 2019 کے بارے میں مزید معلومات یہاں موجود ہیں: http://awards.ttgasia.com/ اور Hertz Asia Pacific Pte Ltd Logohttps://www.travelweekly-asia-rca.com

ہرٹز کے بارے میں
ہرٹز گلوبل ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کا ذیلی ادارہ ہرٹز کارپوریشن شمالی امریکا، یورپ، کیریبیئن، لاطینی امریکا، افریقہ، مشرق وسطیٰ، ایشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھر میں تقریباً 10,200 کارپوریٹ اور فرنچائزی مقامات پر اپنے برانڈ کو چلاتا ہے۔ ہرٹز کارپوریشن دنیا کے سب سے بڑی گاڑیوں کی رینٹل کمپنیوں میں سے ایک ہے اور ہرٹز دنیا میں سب سے زیادہ جانے پہچانے برانڈز میں سے ایک ہے۔ مصنوعات اور خدمات کے منصوبے جیسا کہ ہرٹز گولڈ پلس ریوارڈز، الٹیمیٹ چوائس، کارفرمیشنز، موبائل وائی-فائی اور انوکھی گاڑیاں ایڈرینالائن، ڈریم، گرین اور پرسٹیج کلیکشنز کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں جو ہرٹز کو مقابلے میں سب سے نمایاں کرتی ہیں۔ مزید برآں، ہرٹز کارپوریشن گاڑیوں کی لیزنگ اور فلیٹ مینجمنٹ کے معروف ادارے ڈونلین کا بھی مالک ہے جو بین الاقوامی مارکیٹوں میں گاڑیوں کے رینٹل برانڈز فائرفلائی اور ہرٹز 24/7 اور فلیکسی-کار کار شیئرنگ کاروبار کو چلاتا ہے اور ہرٹز کار سیلز کے ذریعے گاڑیاں فروخت کرتا ہے۔ دی ہرٹز کارپوریشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.hertz.com.

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20191021/2616525-1-a
تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20191021/2616525-1-b
لوگو: https://photos.prnasia.com/prnh/20190829/2563703-1LOGO

Latest from Blog