‫ 2019 چائنا میرین اکانومی ایکسپو اختتام پزیر

2020 کا ایڈیشن ایک بار پھر شینزین میں ہوگا

شینزین، چین، 29 اکتوبر، 2019 / پی آر نیوز وائر/– 2019 چین میرین اکانومی ایکسپو کامیابی کے ساتھ شینزین میں 14-17 اکتوبر 2019 کو منعقد ہوا۔ چین کی قدرتی وسائل کی وزارت اور صوبہ گوانگ ڈونگ کی عوامی حکومت کی مشترکہ میزبانی اور شینزین میونسپل پیپلز حکومت کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایکسپو کو ایک ایسا قومی میرین اکانومی ایونٹ تیار کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا جس سے ٹکنالوجی کے تبادلے، پروڈکٹ ڈسپلے، ٹریڈ مذاکرات، اعلی سطح کے فورم اور سرمایہ کاری حاصل کی جاسکے۔

2019海洋经济博览会主视觉效果图
2019 چائنا میرین اکانومی ایکسپو اختتام پزی

بلیو اکانومی کے مواقع میں شرکت، مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کی تھیم پر مشتمل، اس ایکسپو کا ایریا عوامی جمہوریہ چین کی بانی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سمندری معیشت کی کامیابیوں بشمول گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے لئے مختص نمائش کے ساتھ ساتھ سمندری وسائل کی ترقی اور سمندری انجینئرنگ کے سامان، چین کے بحری جہاز اور بندرگاہوں، ابھرتی ہوئی سمندری صنعتوں اور بین الاقوامی اہم نکات، چین اور دنیا کی سمندری معیشتوں کی نمو اور تازہ ترین کامیابیوں کا بھی اظہار کرتاہے۔

بہت سے اعلی سطح کے منفرد آلات، بشمول بلیو وہیل 1 ڈرلنگ پلیٹ فارم، جیا لونگ مینڈ سب مرسیبل، ایچ وائی-2 سیٹلائٹ اور تیانجنگ خود کار کٹر سکشن ڈریجر نمائش میں شامل تھے۔ اس ایکسپو میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیاں، جن میں سی این او او سی، پیٹرو چائنا، سینوپیک، سی آئی ایم سی، چائنا مرچنٹس ہیوی انڈسٹری، ہواوے، کوانگ-چی، شیل اور سیمنز شامل ہیں، شریک تھیں۔

ٹکنالوجی میں جدت پر توجہ دینے کے ساتھ، ایکسپو نے سمندری صنعت میں 30 سے ​​زیادہ اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم سیکٹرز کا احاطہ کیا اور 28 ممالک اور خطوں کے 97,000 پیشہ ور افراد کو راغب کیا۔ کم وبیش 432 نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو پہلی بار سامنے لایا گیا، جبکہ 357 پروگراموں کی میزبانی کی گئی، جن میں 19 پراجیکٹ پریزنٹیشنز تھیں۔ 110 سے زائد کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور مالی تعاون روڈشوز میں حصہ لیا۔ یونیورسٹیوں کی بھیجی گئی ٹیموں اور 24 اعلی سطح کے منصوبوں کے تھنک ٹینکس انچارج نے مارکیٹ کے شرکاء، سرمایہ کاروں اور مالیاتی شراکت داروں کو مارکیٹ کی صورتحال کے بارے میں رواں بحث و مباحثے میں مشغول رکھا۔

بارہ اعلی سطح کے میرین اکانومی فورم منعقد ہوئے، جن کو تین میکرو فورم، ایک انٹرپرینیور فورم اور آٹھ پروفیشنل فورمز میں تقسیم کیا گیا:

  • گلوبل بلیو اکانومی پارٹنر فورم،
  • میرین تعاون اور ترقی سے متعلق گآنگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ فورم،
  • بین الاقوامی میرین اکانومی کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم،
  • بلیو اکانومی کے انٹرپرینیورز کا بین الاقوامی فورم،
  • میرین رینیو ایبل انرجی فورم،
  • 2019 چائنا سی واٹر ریسورس یوٹیلائزیشن کا فورم،
  • سمندری آلات کی اعلی معیاری ترقی کا فورم،
  • ڈیپ سی ٹکنالوجی انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا فورم،
  • میرین بائیو میڈیکل انڈسٹری فورم،
  • سمارٹ اوشین ٹکنالوجی انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا فورم،
  • میرین آئل فیلڈ ایکسپلائٹیشن اینڈ انڈر واٹر آپریشن انجینئرنگ ٹکنالوجی کا فورم، اور
  • شپ بلڈنگ ٹیکنالوجی کا فورم.

تقریبات میں 20 ممالک اور خطوں کے 190 مہمانوں نے اپنے بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا۔ ان میں، سات ریسرچ فیلوز، معروف میرین کمپنیوں کے 143 ایگزیکٹوز اور بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکی حکومتوں کے 28 سینئر عہدیداروں نے سمندری معاشی ترقی، تحقیق، نظم و نسق اور سیکیورٹی کے بارے میں اپنے تجربات اور بصیرت کا متعدد نقطہ نظر سے اشتراک خیال کیا، جنہوں نے عالمی سمندری معیشت کی ترقی میں حکمت اور جان ڈالی۔ اس تقریب میں اندرون انڈسٹری سے 4,500 سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔

ایکسپو کے دوران، حالیہ اور تاریخی کامیابیوں کی تفصیل پر مشتمل متعدد دستاویزات بشمول چائنا میرین اکنامک ڈویلپمنٹ رپورٹ 2019، چائنا میرین اکنامک ڈویلپمنٹ انڈیکس، گوانگ ڈونگ میرین 70 سال کا تصویری البم اور گوانگ ڈونگ سمندری اقتصادی نقشہ جاری کیے گئے۔ بین الاقوامی بلیو اکانومی یونین کا قیام عمل میں لایا گیا، جبکہ بلیو اکانومی اور اوشن اسپیس پلاننگ سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ، چین نے بحر الکاہل کے 12 ممالک کے ساتھ “بلیو پارٹنرشپ” کی تشکیل کی۔

اگلی چائنا میرین اکانومی ایکسپو اکتوبر 2020 میں شینزین میں منعقد ہوگی۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20191028/2623422-1

Latest from Blog