ہائیکو جیانگ ڈونگ نیو ایریا ایڈمنسٹریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر قابل افراد کو ملازمت فراہم کررہا ہے

ہائیکو، چین، 04 نومبر، 2019 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ /– 30 اکتوبر کو صوبہ ہینان کے سب سے بڑے فری ٹریڈ زون میں واقع ہائیکو جیانگ ڈونگ نیو ایریا ایڈمنسٹریشن نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مختلف عہدوں پر ملازمتوں کا اعلان کیا جس میں 35 شعبوں میں عام بھرتیوں کا اعلان شامل ہے جس میں قومیت اور شناخت کی کوئی شرط شامل نہیں ہے۔

جیانگ ڈونگ نیو ایریا کی منصوبہ بندی اور تعمیر چین (ہینان) پائلٹ فری ٹریڈ زون کا ایک اہم اقدام ہے تاکہ اس ضلع کو پائلٹ زون کے جدید میدان میں تعمیر کیا جاسکے، قومی تحفظ ثقافت کے لئے پائلٹ زون کی نمائش کا علاقہ بنایا جاسکے، تجربہ کے علاقے بین الاقوامی سیاحت اور کھپت مرکز کے ساتھ ساتھ اس کو اہم قومی اسٹریٹجک خدمات کی گارنٹی کے مظاہرے کا علاقہ بھی بنایا جاسکے۔

ہائیکو جیانگ ڈونگ نیو ایریا ایڈمنسٹریشن “قانونی ادارہ + مارکیٹ آپریشن” کے گورننس سروس موڈ کا اطلاق کرتی ہے اور جیانگ ڈونگ نیو ایریا کی ترقی و تعمیر، آپریشن اور انتظامی امور، سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے اور ادارہ جاتی جدت کا چارج سنبھالتی ہے۔ ہائیکو ایئرپورٹ اکنامک زون انتظامیہ سے منسلک یہ مربوط کاروائیوں کو بھی نافذ کرتا ہے۔

ہائیکو میونسپل پارٹی کمیٹی اور میونسپل حکومت کی ملازمت کی تعیناتی کے مطابق ہائیکو جیانگ ڈونگ نیو ایریا ایڈمنسٹریشن نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف عہدوں کے لئے عام بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ہائیکو جیانگ ڈونگ نیو ایریا ایڈمنسٹریشن ایسے روزگار کے نظام کا نافذ کرتی ہے جو انٹرپرائز اور مارکیٹ پر مبنی ہے اور لیبر لا کے مطابق ہے۔

معاوضے سے مراد ہائیکو کے سرکاری ملازمین کا تین مرتبہ یا اس سے زیادہ معاوضہ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ پالیسیوں کے تحت پانچ سوشل انشورنس اور ایک ہاؤسنگ فنڈ (اوقاف انشورنس، میڈیکل انشورنس ، بیروزگاری انشورنس، زچگی انشورنس، ورک انجری انشورینس اور ہاؤسنگ فنڈ) کو پوری رقم میں ادا کیا جائے گا۔ جو لوگ شرائط پر پورا اترتے ہیں وہ زیر کفالت بچوں کے لئے رہائش کی سبسڈی یا گھر کی خریداری کی سبسڈی ، کار کی خریداری اور تعلیمی اندراج کی فیس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس ملازمت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ درخواست دہندگان 30 اکتوبر 2019 سے لیکر 13 نومبر 2019 تک 17:00 بجے (چینی وقت) سے پہلے ای میل کے ذریعہ اندراجاتی مواد جمع کرواسکتے ہیں۔ تاخیر سے کیا گیا اندراج قابل قبول نہیں ہوگا۔ صفحے کے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے جاب پوسٹنگ اور رجسٹریشن کے ضوابط کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔

ملازمت سے متعلق مزید معلومات اور خبروں کے بارے میں جاننے کے لئے براہ کرم ملاحظہ کیجیے: https://mp.weixin.qq.com/s/vkXqXA42Qar431NoqSyAqg یا ہمارے وی چیٹ آفیشل اکاؤنٹ “ہائکو جیانگ ڈونگ ریلیز” کو فالوکریں۔

ذریعہ: ہائیکوجیانگ ڈونگ نیو ایریا ایڈمنسٹریشن

منسلک تصویر کا لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=349538

 

Latest from Blog