‫یلی نے صحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے “یلی فیوچرانٹیلیجنس اینڈ ہیلتھ ویلی” کا آغاز کردیا

بیجنگ، 13 نومبر، 2019 / سنہوا۔ ایشیا نیٹ/– چین کی ڈیری صنعت کے دیو ہیکل انر منگولیا یلی انڈسٹریل گروپ نے اتوار کے روز “یلی فیوچر انٹیلیجنس اینڈ ہیلتھ ویلی” کے منصوبے کا خطے میں صحت کی صنعت کے فروغ کے لئے کوشاں شمالی چین کے انر منگولیا کے خودمختار خطے کے دارالحکومت ہوہوت میں آغاز کیا۔

نئی آغاز کردہ انٹیلیجنس ویلی ایک بڑے پیمانے کا کمپلیکس منصوبہ ہے جو صنعت، شہر، اور سیاحت کو باہم مربوط کرتا ہے، جس کا مقصد ایک ایسا رہائشی خطہ بنانا ہے جہاں ماحول بہتر طور پر محفوظ ہو۔

دریں اثنا، وادی کا بنیادی ابتدائی علاقہ ڈیری انڈسٹری پر مبنی 15,000 ایم یو (15 ایم یو مساوی ایک ہیکٹر) کے رقبے کا احاطہ کرتا ہے، اور یہ ایک جامع صنعتی نظام کے قیام کے لئے پیداوار، کالج، تحقیق، ثقافت، سیاحت، کاروبار، اور رہائش کو مربوط کر تے ہوئے علاقائی ترقی کی مجموعی منصوبہ بندی کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھے گا۔

ایک ترقیاتی منصوبے کے مطابق، اس پراجیکٹ کے بنیادی ابتدائی علاقہ کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے توقع ہے کہ وہ صنعتی سلسلے میں کم سے کم 240 بلین یوآن کی معاشی شراکت کی وجہ بنے گی اور 60,000 کے قریب آسامیاں پیدا کرے گی، جو خطے میں غربت کے خاتمے کے اہداف میں معاونت کرے گی۔

انر منگولیا کے خودمختار خطے کی عوامی حکومت کے وائس چیئرمین عی لیہوا، منصوبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس نے صنعت کی جامع ترقی کے فروغ کے لئے خاطرخواہ قدم بڑھایا ہے تاکہ پورے خطے میں اعلی پیمانے کی ترقی کے مظاہر کاروباری اداروں کی تعمیر کی جاسکے۔

یلی گروپ کے چئیرمین پین گینگ نے انکشاف کیا کہ خطے میں سبز، سمارٹ، ڈیجیٹلائزڈ، اور بین الاقوامی صحت کی وادی تعمیر کرنے، چین کی ڈیری صنعت کو نئی شکل دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر صحت کے حوالے سے بھرپور ترقی کو فروغ دینے کے لئے یلی بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور صنعتی گروپوں کے اثر کو استعمال کرے گا۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب میں، یلی گروپ نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ صنعتی سلسلے کی شراکت داری سے متعلق تعاون کا ایک معاہدہ کیا جو انر منگولیا کی اعلی معیار کی معاشی ترقی میں نئی ​​تحریک پیدا کرے گا۔

یلی فیوچر انٹیلیجنس اینڈ ہیلتھ ویلی عالمی صحت کی صنعت کی ایک نئی “سلیکن ویلی” تعمیر کرے گی ، تاکہ چین کی ڈیری صنعت کی بحالی کو فروغ ملے ، خودمختار خطے کی اعلی معیار کی معاشی ترقی کو ایندھن فراہم کیا جاسکے، اور عالمی صحت کی صنعت کی ترقی کی راہنمائی کی جاسکے۔

ذریعہ: یلی گروپ

منسلکہ تصویری رابطے:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=350555

Latest from Blog