‫ڈیجیٹل اکانومی ڈویلپمنٹ اور صنعتی تبدیلی میں تعاون کے لئے ایچ 3 سی (H3C) کی پاکستانی مارکیٹ میں آمد

جیسے جیسےسائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کی نئی لہر میں تیزی آرہی ہے، بہت سے ممالک اپنے مسابقتی فوائد اور ترقی میں اضافہ کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنا رہے ہیں۔

اسلام آباد، پاکستان، 13 نومبر، 2019 / پی آر نیوزوائر/– ایچ 3 سی (H3C) نے “ڈیجیٹل نیوی گیشن، سمارٹ مستقبل” کی تھیم کے ساتھ ایک پاکستانی شراکتی ایونٹ کی میزبانی کی اورپاکستانی مارکیٹ میں با ضابطہ آمد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی مارکیٹ کے لئے تکنیکی مصنوعات اور حل کی ایک نئی سیریز کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، H3C کے ایس وی پی گیری ہوانگ، اور پاکستانی حکومت کے نمائندوں اور متعلقہ صنعتوں کے مؤکلوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران گیری نے پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری ترقی اور مستقبل میں ہونے والے ترقیاتی اہداف میں H3C کی مجموعی حکمت عملی شیئر کی۔

تبدیلی کی ضرورت کو پورا کرنا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا

حالیہ برسوں میں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں متواتر پیشرفت ہوئی ہے اور پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ ‘ڈیجیٹل پاکستان’ پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کے لئے ترجیحی پالیسیاں پیش کرنا اور پاکستان کے لئے ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنانا ہے جو صنعتی تبدیلی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل خدمات اور انفارمیشن ایپلی کیشنز کی برق رو جدت طرازی میں معاونت کر سکے۔SVP of H3C Gary Huang presenting souvenir to Federal Minister for Information Technology and Telecommunication Dr. Khalid Maqbool Siddiqui at H3C Grand Opening Event

ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے پاکستان کی ضرورت کی تعمیل میں، H3C اپنے کامیاب صنعتی تجربے کو استعمال کرے گا اور پاکستان میں مقامی صنعتوں کی ڈیجیٹل ترقی کو فعال طور پر اعانت فراہم کرنے اور پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی مارکیٹ کی ترقی کے لئے تخمینہ کاری، اسٹوریج، نیٹ ورکنگ، سیکیورٹی اور متعلقہ ڈومینز میں اس کی مربوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر صلاحیتوں سے استفادہ کرے گا اور ایک جامع ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، بگ ڈیٹا ، باہم رابطہ کاری، معلومات کا تحفظ، نئی سیفٹی ، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ، ایج کمپیوٹنگ ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور 5 جی سلوشنز شامل ہیں۔

صنعتی تعاون کو وسعت دینا اور ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ میں مل کر کام کرنا

نیویگیٹ 2019 میں اعلان کردہ “ڈیجیٹل برین پروجیکٹ” پر انحصار کرتے ہوئے، H3C “انکلوسیو پلیٹ فارم اور بارڈر لیس ایکولوجی” کی حکمت عملی کی تکمیل کرے گا اور “چینل فرسٹ” عالی قدر شراکت داروں کو بااختیار بنانے اور کلیدی منصوبوں کی تکنیک اور حل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ H3C کے کامیاب صنعتی طریقے صارفین کو ان کے متعلقہ ڈومینز میں اپنا ڈیجیٹل برین بنانے میں مدد کے لئے اس کے ایکو سسٹم پارٹنرز کی پرزور طاقت کے ساتھ مربوط ہوں گے، اس طرح کاروبار میں جدت طرازی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد ملے گی۔

H3C کے سینئر وائس پریزیڈنٹ گیری ہوانگ نے کہا، ” H3C بین الاقوامی کاروباری ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ان پہلے اہم ممالک میں سے ایک ہے جہاں H3C نے ایک سمندر پار ماتحت ادارہ قائم کیا ہے اور یہ H3C کی بیرون ملک تعیناتی کا اہم علاقہ ہے۔ H3C پاکستان میں مشترکہ طور پر ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے اور مزید شعبوں میں ایک زیادہ مربوط صنعتی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے مقامی شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔”

H3C کے بارے میں

ایچ 3 سی ڈیجیٹل حل کی فراہمی میں ایک انڈسٹری لیڈر ہے اور کاروباری جدت طرازی اور ڈیجیٹل تبدیلی کی جستجو میں ہمارے مؤکلین کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لئے پرعزم ہے۔ H3C ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مصنوعات کا ایک مکمل پورٹ فولیو پیش کرتا ہے، جو تخمینہ کاری ، اسٹوریج ، نیٹ ورکنگ ، سیکیورٹی اور متعلقہ ڈومینز میں پھیلا ہوا ہے، اور ایک جامع ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جس میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، بڑا ڈیٹا ، باہمی رابطے ، معلومات کا تحفظ، نئی حفاظت، انٹرنیٹ آف تھنگز (IOT) ، ایج کمپیوٹنگ ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور 5 جی سلوشنز، ساتھ ہی ساتھ ابتدا سے آخر تک تکنیکی خدمات شامل ہیں۔

H3C کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی اس لنک پر جائیں: http://www.h3c.com/en/

H3C کی تازہ ترین خبروں کے لئے LinkedIn پر جائیں۔

تصویر : https://photos.prnasia.com/prnh/20191113/2641531-1

Latest from Blog