‫عزت مآب مثنیٰ غریبہ نے مصنوعی ذہانت اور روزگار کے لئے مزید مواقع فراہم کرتے ہوئے BIGO ٹیکنالوجی کے عمان آفس کا افتتاح کردیا

عمان ، اردن ، 20 نومبر ، 2019 / پی آر نیوزوائر / — سنگاپور میں قائم مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے آراستہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی، BIGO ٹیکنالوجی (BIGO) نے عمان، اردن میں ایک نیا دفتر کھول لیا ہے۔ اس دفتر کا افتتاح اردن کے ڈیجیٹل اکنامی اور انٹر پرینیورشپ کے وزیر عزت مآب مثنیٰ غریبہ نے کیا۔ حاضرین میں BIGO کے ایگزیکٹوز بشمول نائب صدر برائے حکومتی تعلقات جناب مائک اونگ ، اور مشرق وسطی ، شمالی افریقہ اور یورپ کے جنرل منیجر جیکسن لیو بھی موجود تھے۔

اردن میں BIGO کا پہلا دفتر صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے ساتھ مشغول ہونے، اردن میں ایک ہائی ٹیک کارپوریٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے اور اردن کے نوجوانوں میں اے آئی کی مہارت کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اضافی علاقائی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے مصنوعات میں بہتری آئے گی ، اور ملک میں ٹیکنالوجی پیشہ افراد کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_8vtyxqmt/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

عزت مآب مثنیٰ غریبہ نے کہا: BIGO نے اردن کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھایا ہے اور ہم اردن میں ٹیکنالوجی اور اے آئی کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں میں اضافے اور روزگار کے حصول میں ان کی آئیندہ سرمایہ کاری کے منتظر ہیں۔ یہ سرمایہ کاری اردن میں شروع ہونے والے اقدامات جیسے “ایک ملین اردنی کوڈرز” پروگرام کے ساتھ اچھی طرح ہم آہنگ ہے، جو اردن کے شہریوں کے لئے کوڈنگ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن میں تین ماہ کے مفت تربیتی سیشن اور آن لائن کورسز لائے گا۔ جیسا کہ اردن ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی طرف پیش قدمی کررہا ہے، ہم اس کردار کے بارے میں پرجوش ہیں جو BIGO جیسی بصیرت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیاں ادا کریں گی۔ ”

BIGO کے پاس اس وقت 69 سے زیادہ ٹیکنیکل پیٹنٹ ہیں اور 414 سے زیادہ پیٹنٹ درخواستیں زیرغور ہیں۔ ایک تیزی سے ترقی کرتی سنگاپوری کمپنی کے بطور، BIGO کے پاس دنیا بھر میں 5 آر اینڈ ڈی سینٹرز موجود ہیں، اور صرف MENA کے خطے میں 250 سے زیادہ افراد ملازم ہیں۔ دنیا بھر میں، اپنی ایپلیکشنز اور خدمات کی سطح پر BIGOکے 400 ملین سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین ہیں، جن میں سے ایک نمایاں تعداد MENA کے خطے میں ہے۔

اردن کی حکومت ہاشمی سلطنت اور پورے وسیع خطے، دونوں میں BIGO کے منصوبوں اور موجودگی کے لئے شدت سے حامی رہی ہے۔ در اصل، اس سال کے اوائل میں BIGO نے سنگاپور میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹرمیں جناب مثنیٰ غریبہ کی میزبانی کی، جہاں مذاکرات کا ارتکاز اردن میں توسیع کے امکانات اور چوتھے ڈیجیٹل انقلاب کی تیاری کے سلسلے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں ترقی کے بارے میں رہا۔

BIGO کے جناب مائک اونگ نے کہا: ” BIGOمیں، ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم جہاں بھی کام کرتے ہیں وہاں مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اردن خطے میں ڈیجیٹل ہاٹ اسپاٹ بننےکی جستجو میں ہے۔ اے آئی میں ہماری مہارت اردن کے وژن کی معاونت کرنے اور ایک ایسے ماحول کے فروغ میں مدد کرے گی جو بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے ڈیجیٹل مہارت اور صلاحیتوں کو جلا بخشے اور ان میں اضافہ کرے۔”

مشرق وسطی کا خطہ، BIGO کے لئے اس کی ایپلیکیشنز کی کھپت اور ترقی کے مواقع کے ساتھ تیار ہے۔ اس سے عرب نوجوانوں کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی اور ان کو ایک زیادہ مفید مستقبل کے تصور کی تشکیل اور تعمیر کے لئے بھی طاقت ملے گی۔

BIGO کے جناب جیکسن لیو نے کہا: “ہم سمجھتے ہیں کہ زبان کی مہارت، خطے کی ثقافتی مماثلتوں اور ‘اعلی ترقی یافتہ’ کی آئی ایم ایف درجہ بندی کے سلسلے میں، تجویز پر تفاوت کی وجہ سے، اردن میں BIGO آفس کا قیام ایک اہم عملی قدم ہے۔ ہم انسانی سرمائے پر خرچ کرنے اور اس کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں، اور ہم نے نئی بھرتی کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ہمارا مقصد ٹیکنالوجی کے پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ ہم اردن کے وژن میں شریک ہو سکیں۔”

اردن میں یہ دفتر مصر کے بعد مشرق وسطی-شمالی افریقہ (MENA) میں BIGO کا دوسرا دفتر ہے۔ کمپنی پہلے ہی 50 اے آئی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کرچُکی ہے جو اردن میں مقیم ہوں گے اور خطہ کو خدمات مہیا کریں گے۔

تصویر : https://mma.prnewswire.com/media/1032818/Bigo_Opens_Office_in_Jordan.jpg

 

Latest from Blog