Facebook
RSS

فوشان ، چین ، 22 نومبر ، 2019 / شنہوا۔ ایشیا نیٹ / – 20 سے 22 نومبر تک چائنہ سیفٹی انڈسٹری کانفرنس منعقد کی گئی ہے اس پروگرام میں 3000 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ماہرین ، اسکالرز اور صنعتی رہنما شرکت کر رہے ہیں ۔ یہ کانفرنس گوانگ ڈونگ کے فوشان سٹی کے ضلع نانہائی میں منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ میں 21 متعلقہ سرگرمیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے جو دنیا کو چین کی حفاظت کی صنعت کو سمجھنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم تیارکرتا ہے۔

کانفرنس چائنا سینٹر برائے انفارمیشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ ، محکمہ انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی گوانگ ڈونگ صوبہ ، گوانگ ڈونگ صوبے کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے شعبہ اور فوشان بلدیہ کی عوامی حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔ شرکاء نے چین کی حفاظت کی صنعت کے نئے ترقیاتی رجحانات کو دریافت کرنے کے لئے "محفوظ نقل و حمل” ، "محفوظ شہر” ، "محفوظ پیداوار” اور "محفوظ خدمات” سمیت مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی۔ اس پروگرام کے ساتھ ساتھ چین سیفٹی انڈسٹری ٹیکنالوجی اور پروڈکٹ پروموشن کانفرنس اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چائنا ریفارم ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے سیفٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ سیفٹی انڈسٹری الائنس کا باقاعدہ آغاز صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے لئے ٹینسنٹ انڈسٹریل انٹرنیٹ جیسے متعدد بڑے منصوبوں پر بھی تقریبا 7ارب یوآن کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ دستخط کیے گئے ہیں۔

کانفرنس کی ایک خاص بات انٹرایکٹو تجربہ ہے۔ چین سیفٹی انڈسٹری ٹیکنالوجی اور پروڈکٹ پروموشن کانفرنس میں پہلی بار ایک "انٹرایکٹو تجربہ اور تربیت زون” قائم کیا جائے گا۔ یہ آنے والوں کو وی آر ٹیکنالوجی اور انٹرایکٹو تجربہ کی سہولیات کی مدد سے حفاظت کا علم سیکھنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے جو زلزلے ، طوفان اور گرتی ہوئی چیزوں کے مشابہ ہیں۔ کاروباری اداروں کو ان کی پیداوار کی حفاظت کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لئے سائٹ پر ایک "سیفٹی کلاس روم” منعقد کی جارہی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ 5000 سے زیادہ کمپنیوں کو اکٹھا کریں گے۔

فوشان شہر کا نانہائی ضلع گوانگ ڈونگ ، ہانگ کانگ ، مکاؤ گریٹر بے ایریا کے مرکز میں واقع ہے۔ اس کی بے پناہ ترقی کی صلاحیت حفاظتی صنعت میں کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جگہ بدلنے اور یکجا ہونے کے لئے تیار کرتی ہے، اور صنعت کی سطح میں توسیع ہوتی رہی ہے۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اس خطے میں حفاظی صنعت 2018 میں 24 بلین یوآن سے تجاوز کرچکی ہے جس کی شرح نمو تقریبا 40 فیصد ہے۔

نانہائی ڈسٹرکٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ” آئیندہ، ضلع نانھائی ، ترقیاتی ترجیحات میں سے ایک کے طور پر سیفٹی انڈسٹری کو جاری رکھے گا۔ اس صنعت کے اوپری اور نچلے سطح کے سلسلوں کو بہتر بنایا جائے گا اور سیفٹی انڈسٹری کی ترقی کی طاقتوں کو یکجا کر دیا جائے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ 2019 چین سیفٹی انڈسٹری کانفرنس اس صنعت کی مزید توجہ اپنی طرف راغب کرے گی اور چین کو حفاظتی صنعت کی ترقی کی سرزمین بنانے کے لئے مزید کمپنیاں یہاں نانھائی میں قائم ہوجائیں۔

ذریعہ: پیپلزگورنمنٹ آف فوشان میونسپلیٹی

منسلک تصویر کا لنک:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=351674

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

‫ایم جی آئی ڈی صرف 100 فیصد قابل ملاحظہ ...

نئی دہلی ، 12 فروری ، 2020 / پی آر ...

‫محمد بن راشد گلوبل واٹر ایوارڈ کے دوسرے...

دبئی (DUBAI)، متحدہ عرب امارات (UAE)، 6 فروری، 2020 /پی ...

روٹری قائدین کے ایک بین الاقوامی وفد کا ...

وزیر اعظم عمران خان،وزیرصحت ظفر مرزااور دیگر پاکستانی قیادت سے ...