مصنوعات سازی کے ذریعے عالمی رابطہ کاری کے مظاہرے لئے پیرس میں ڈونگ گوان موضوعاتی تصویری نمائش کا انعقاد

پیرس ، فرانس ، 10 دسمبر، 2019 / سنہوا۔ ایشیاء نیٹ / — عالمی سطح پر منسلک مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور متنوع شہری ثقافت کو ظاہر کرنے کے اقدام کے تحت ڈونگ گوان میونسپل گورنمنٹ کے زیر اہتمام 9 سے 16 دسمبرتک اورینٹل پیرس، فرانس میں ایک ڈونگ گوان موضوعاتی فوٹو گرافی کی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ چینی اور غیر ملکی فوٹوگرافروں کی 70 سے زیادہ تصاویر کی نمائش کے ذریعے، جنوبی چین کا شہر اپنی اور اپنی مصنوعات سازی کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے اور اس بات کا اظہار کررہا ہے کہ وہ کس طرح بانہیں کھولے کھڑا ہے اور دنیا کو گلے لگا رہا ہے۔

اس موقع کی افتتاحی تقریب میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں فرانسیسی فنون اور ثقافتی برادریوں ، فرانس میں چینی سفارت خانہ ، اور چینی کاروباری اداروں سمیت میڈیا کے نمائندگان شامل تھے۔ فرانس میں چینی سفارت خانہ میں وزیر و مشیر برائے سائنس اور ٹکنالوجی سن یومنگ، سی پی سی ڈونگ گوان میونسپل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو وائس ڈائر یکٹر جنرل لی کیوکنگ، اور ایکول نورمل سُپیریئر کے محکمہ ثقافتی ورثہ کے ڈائریکٹر پاسکل روسل نے تقریب سے خطاب کیا۔

پاسکل روسل نے کہا، “میں متعدد بار چین گیا ہوں اور گوانگ ڈونگ اور چین میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور معیشت کا مشاہدہ کیا۔ ڈونگ گوان ایک اہم جغرافیائی مقام ہونے پر فخر کرتا ہے کیونکہ یہ شہروں کے ایک جھرمٹ کے قلب میں ہے جو ہانگ کانگ ، مکاؤ ، گوانگزو اور شینزین پر مشتمل ہے اور یہاں پانی اور زمینی راستے سے پہنچا جا سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ فعال گوانگ ڈونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا سے مستفید ہوتے رہنے سے یہ ایک زیادہ بین الاقوامی شہر کے طور پر ابھرے گا۔”

حقیقت یہ ہے کہ، ڈونگ گوان کی فرانس کے ساتھ ایک دیرینہ رفاقت ہے۔ 1904 میں، فرانسیسی فوٹوگرافر ارنسٹ نے ڈونگ گوان کے کیوین گارڈن کا سفر کیا اور اس دورے کے دوران لی گئی ایک تصویر سے اس نے نفاست کے ساتھ ایک پوسٹ کارڈ بنایا ، جسے اس نے فرانس میں اپنے دوست کو یہ کہتے ہوئے بھیجا کہ یہ میری چین میں لی گئی نے اب تک کی سب سے خوبصورت تصویر ہے۔ ” یہ ڈونگ گوان کی قدیم ترین تصویر ہے جو کسی غیر ملکی نے لی ہے۔

چین کی اصلاحات اور اوپننگ اپ پالیسی کے نفاذ کے بعد، مصنوعات سازی کے ذریعے بات چیت اور تبادلات ڈونگ گوان اور فرانس کے مابین اور اس سے آگے تک بڑھائے گئے ہیں۔

لی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ” ڈونگ گوان کی ترقی میں کشادگی کی جڑیں کافی گہری ہیں۔ انتہائی فعال ، کھلی معیشت کے ساتھ اصلاحات اور اوپننگ اپ کی بالکل شروعات سے، ڈونگ گوان کا 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ قریبی کاروباری تعاون رہا ہے۔ ایک مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ ، اب یہ عالمی معاشی تعاون کا ایک حصہ ہے اور مشرق کو مغرب سے ملانے کے لئے مواقع فراہم کرتا ہے۔”

پاسکل روسل کو یقین ہے کہ اب جبکہ ڈونگ گوان نے گوانگ ڈونگ 21 ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو کی میزبانی کر کے پہلے ہی دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے، یہ تصویری نمائش فرانس کو مزید کُشادہ ڈونگ گوان کی جھلک دیکھنے کا موقع دیتی ہے۔

ایونٹ کو تین جہتوں یعنی “بے ایریا میٹروپولیس ، کوالٹی ڈونگ گوان”، “آرٹ آف مینوفیکچرنگ”، اور “دنیا سے رابطہ” پر توجہ مرکوز کرکے شہر کی دلکشی کو مکمل طور پرعیاں کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سائٹ پر ڈونگ گوان کے غیر محسوس ثقافتی ورثہ کی اشیاء بھی دکھائی گئیں، جن میں گوانسیانگ، ژن زانگ ڈرم، اور کائلن شامل ہیں۔

ذریعہ : ڈونگ گوان میونسپل گورنمنٹ

Latest from Blog