چین کا گھوڑوں کا مرکز ژیلنگول لیگ شہسواری کی صنعت کی نمو پر توجہ دے رہا ہے

ژیلنگول لیگ ، چین ، 18 دسمبر ، 2019 / سنہوا۔ ایشیاء نیٹ / – شمالی چین میں واقع ژیلنگول لیگ، زرخیز چراگاہوں اور منگولین گھوڑوں کی ثقافت پر فخر اور شہسواری کی منفرد صنعت کی ترقی کے وسائل کی ایک لمبی تاریخ سے استفادہ کرتا ہے۔ اس کی روایتی گھوڑوں کی افزائش صنعت پورے ملک اور اندرون منگولیا خودمختار خطے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ دنیا کی مشہور گھوڑوں کی نسل “منگولیا ہارس” کا اصلی مقام بھی ہے اور اسے 2010 میں چین ہارس انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے “چینی کیپیٹل آف ہارس” سے بھی نوازا گیا تھا۔

زیلنگول لیگ نے حالیہ برسوں میں اپنی صنعتی سلسلے میں “چینی کیپیٹل آف ہارسز” کلچرل انڈسٹری کے اجتماع کے علاقے کی ترقیات کے گرد، گھڑسواری کے کلچرکو فروغ دیتے ہوئے، سیاحت ، مسابقت ، مصنوعات اور دیگر متعلقہ شعبوں میں قابل ستائش ترقی کے ساتھ وسعت دی ہے۔

“چین کے گھوڑوں کے مرکز” کے بنیادی علاقے کے طور پر، ژیلنہوٹ سٹی نے خود کو جدید گھڑ سواری کی صنعت کی اعلی معیاری ترقی کے لئے وقف کردیا ہے۔ اس نے متعدد کلیدی منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے جیسے ثقافتی ماحولیاتی سیاحت کے علاقے اور زونگیون ہارس انڈسٹری گروپ کا قیام ، گھڑسواری کی روایتی انڈسٹری کو جدید بنانے اور گھوڑوں کے مرکز کی ساکھ اور اثر و رسوخ کو فروغ دینے کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک شہہ سواری کے پروگراموں کی میزبانی کی۔

ژیلنگول لیگ نے شہسواری کے متعدد شہور فیسٹیول برانڈ بھی تخلیق کیے جیسے کہ “وائٹ ہارس کلچر فیسٹیول” اور “ڈارک ہارس کلچر فیسٹیول”۔ مقامی حکومتوں نے مختلف سیاحتی کی مصنوعات تیار کرنے، تفریحی گھڑسواری اور شہسواری پرفارمنس جیسے منصوبوں کو تیار کرنے کے لئے روایتی منگول تہواروں کو فروغ دیا۔ تحقیق کے کام کو فروغ دینے اور شہسواری پر مشتمل ٹورزم مصنوعات جیسے کہ زین ، کوڑے اور رکاب کی تیاری، پیداوار اور فروخت کو فروغ دینے کی کوششیش کی گئی، جو شہسواری پر مشتمل سیاحت کی ترقی میں تیز رفتار سفر کو ممکن بنا تی ہیں۔

ذریعہ : ژیلنگول لیگ کا شعبہ تشہیر

منسلک تصویری رابطہ : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=353777

Latest from Blog