شمالی چین کے ژیلنگول لیگ کے چار موسم

ژیلنگول لیگ،چین،18دسمبر 2019، سنہوا ،ایشیا نیٹ/۔ اس کا نام شاندار اور اس کے موسم رنگین ہیں۔یہ نہ صرف بیجنگ، تیانجن اور ہینے کے قریب ایک قدرتی ماحولیاتی سبزہ زار ہے بلکہ اس جگہ پر منگول کی علاقائی خصوصیات اور کلچر بھی ہے۔ ژیلنگول لیگ جو چین کے شمال میں واقع ہے ایک ایسی جنت ہے جہاں پرسبزہ زارکے مکینوں کی پرورش ہوتی ہے۔ اس جگہ کا نام مقامی زبان میں دو اصطلاحات یعنی پہاڑ اور دریا سے بناہے۔ پہاڑ اور دریا کے یکجا ہونے سے ژیلنگول کا خوبصورت اور وسیع سبزہ زار سحر انگیز ہوجاتاہے۔

بہار کے موسم میں ژیلنگول میں ہر چیز پھلتی پھولتی ہے۔اگرچہ اس مرغزار پر کچھ برف جمی ہوتی ہے لیکن برف کی سطح کو توڑتے ہوئے نرم وملائم سبزہ زار کے اگنے سے ایک خوبصورت خواب جیسا منظر ہوتا ہے۔

موسم گرما ژیلنگول میں ہرے بھرے کھیت اورٹھنڈی ہواوٗں کا موسم ہوتا ہے۔یہ وسیع سبزہ زار تاحد نگاہ ہرا بھرا ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی نیلا دریا بہہ رہا ہوتاہے۔نیلگوں آسمان جب نرم سفید بادلوں سے ڈھکا ہوتاہے تو بھیڑ اورمویشیوں کے ریوڑ بے فکر ہور یہاں وہاں پھرتے اور دوڑتے رہتے ہیں۔جب گرمی میں ٹھنڈی ہوا چلئی ہے تو اس ہریالی میں لطف اٹھایا جاتاہے۔

ژیلنگول کے موسم خزاں کا فوٹو گرافی کے شوقین افراد شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ خزاں میں اس سبزہ زار مں کو ئی اعلیٰ پودے نہیں ہوتے بلکہ خشک اور پیلی گھاس ہوتی ہے ،یہ دیکھنے میں ایک ایسی بڑی قالین نظر آتی ہے جو چلتے ہوئے بہت پائیدار اور دبیزلگتی ہے۔کچھ پھول سوکھنے سے پہلے خوشبو کی آخری لہر دے رہے ہوتے ہیں ۔مہاجر پرندے نیلے آسمان مین اڑ رہے ہوتے ہیں۔ غروب ہوتا سورج پہاڑوں کی چوٹیوں کے پیچھے ڈوب جاتا ہے۔آسمان میں سنہری لکیروں کے حلقے بنتے ہیں اور آہستہ آہستہ گہرے اور پراسرار ہوتے جاتے ہیں ۔جب نظارہ اتنا تصورانہ اور شاعرانہ ہو تو تصویر لینے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی ہے۔

سردیوں کا موسم ژیلنگول میں عشق اور رنگوں کا ہوتا ہے۔ نیڈم فیئر کی اعلیٰ محفل موسم گرما کے زور کو سرد موسم تک لے جائے گی اور پھر اسے برف میں منجمد سبزہ زار تک پھیلادے گی۔ رنگین ثقافتی ملبوسات برفپوش سبزہ زار کی شان بڑھائیں گی جبکہ برفیلے میدانوں میں سرپٹ گھوڑے موسم سرما کے جنون کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔

ذریعہ : زیلنگول لیگ کا ثقافت، کھیل، ٹی وی، فلم اور ریڈیو بیورو

منسلک تصویری رابطہ: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=353799

Latest from Blog