ژونگشان۔مکاوٗ کے بڑھتے ہوئے رابطہ سے گریٹر بے ایریا کے مغربی ساحل میں ترقیاتی کام تیز ہوگیا

ژنگوشان ،چین، 18دسمبر 2019،سنہوا،ایشیانیٹ/۔ دسمبر کی 15 تاریخ کو، مختصر کہانی پر مشتمل وڈیو “فائیٹنگ فینگ ژیولونگ” جو ژونگشان کے مکاوٗ انٹرپرینیورز کی تنظیم کے بارے میں بنائی گئی ہے “آور گریٹر بے ایریا ۔ شارٹ ویڈیو کنٹسٹ امنگ ژونگشان اینڈ مکاوٗ یوتھ” کے تمام 29 مقابل کے درمیان نمایاں رہی اور انٹرنیٹ سے 34,919 ووٹ لے کر “موسٹ پاپولر”ایوارڈ حاصل کیا۔

اسی دوران، ژونگشان کے ٹارچ ڈیولپمنٹ زون میں مکاوٗ ۔ژونگشان یوتھ انویشن اینڈ انٹرپرنائر شپ پارک کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔یہ پروجیکٹ مکاوٗ اسپیشل ایڈ منسٹریٹو ریجن گورنمنٹ کی ملکیتی کمپنی پیرا فیوچرو ڈی مکاوٗ انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ لمٹیڈ کا شروع کیا گیا ہے۔اس کے ذریعے مکاوٗ کے نوجوانوں میں جدت اور کاروباری انتظامات کو بڑھاوا دیا جائے گا،کاروباری اداروں کو اندرون ملک ترقی میں مدد دی جائے گی اور مکاوٗ میں ایک موزوں سطح تک معاشی ترقیاتی کاموں کو بڑھایا جائے گا۔

حالیہ سالوں میں معاشی اور معاشرتی تبدیلیوں کے بڑھنے اور اس کے ساتھ ثقافتی سیاحت کے ملاپ، جدت اور کاروبار سے گوانگڈان۔ہانگ کانگ۔مکاوٗ گریٹر خلیجی علاقے کا مغربی بازو ترقی اور تکمیل مشاہدہ کر رہاہے اور ایک اونچی اڑان کے لیے تیار ہے۔

ژونگشان اور مکاوٗ کے بیچ میں پانی کی ایک پتلی پٹی ہونے کے باوجود دونوں شہر ایک ہی جڑیں رکھتے ہیں،مکاوٗ کے ایک چوتھائی شہری ژونگشان سے ہی وجود رکھتے ہیں ۔ان دنوں گریٹر بے ایریا کی تعمیرات جاری ہیں، اور دونوں شہروں کے درمیان مشترکہ فائدے اور جیت کا ماحول بڑھتاجارہاہے۔

مکاوٗ کے ڈاکٹر ہان ریتیان نے اپنے فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی کی تحقیق کے نتائج کے ساتھ سنگئو روبوٹیکس(ژونگشان ) لمیٹیڈ کی بنیاد رکھی اور آزادانہ طور پر ژونگشان میں روبوٹس بنائے۔

ژونگشان ای۔پارک و ینچر انکیوبیشن بیس میں ہانگ کانگ اور مکاوٗ کے نوجوانوں کے 30سے زائد پروجیکٹ آئے جس میں سے 10پروجیکٹ مکاوٗسے تھے۔اس وقت ژونگشان میں 29کاروباری تنظیمیں اور انکیو بیشن پلیٹ فارم موجود ہیں جن ژونگشان۔مکاوٗ یوتھ انویشن اینڈ انٹرپنائرشپ انکیوبیشن زون، گوانگڈان۔ہانگ کانگ۔مکاوٗ تائیوان یوتھ انویشن اور انٹرپنائرشپ بیس کوئی ھینگ کے نے ضلع میں ،ژونگشان 760 “مکاوٗ انٹریکٹیو زون”اور ای۔پارک وغیرہ شامل ہیں ۔

ژونگشان اور مکاوٗ کے مابین معاشی اور تجارتی تعاون بہت طویل ور کافی عرصہ سے ہے ۔ژونگشان میونسپل کامرس بیوروکے ڈپٹی ڈائریکٹر ژی لی کے مطابق مکاوٗ نے ژونگشان میں اب تک 1000سے زائد پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی ہے جس کا تخمینہ 2.8بلین ڈالر ہے ۔جو زیادہ تر صنعتکاری ،جائیدادوں،ثقافت،کھیل اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لگایا گیا ہے۔

مکاوٗ کے کاروباری جناب فینگ ژیالونگ نے ژونگشان میں گوانگڈونگ پانڈہ سپورٹس کلچر انڈسٹری کمپنی لمیٹیڈ کی بنیاد رکھی جس نے پھر پانڈہ بیس بال اینڈ سوفٹ بال کلب بنایا،پانڈہ جونیئر فٹبال ٹیم کو سپانسر کیا اور کامیابی سے آٹھویں “پانڈہ کپ “جونیئر بیس بال انٹرنیشنل کی میزبانی کی۔کمپنی ژونگشان کے ڈونگشین ٹاوٗن میں ایک بین الاقوامی معیار کے بیس بال اسٹیڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مستعدی سے ژونگشان انٹرنیشنل بیس بال ٹاوٗن کے تعمیراتی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

مکاوٗ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ژونگشان فارما سو ٹیکل گروپ نے ایک انڈسٹری۔ یونیورسٹی۔ریسرچ کے لیے معاونتی تعلقات بنائے اور نئی جدتوں اور تبدیلیوں کو محسوس کیا ۔ نیشنل بائیو میڈیکل سائنس و ٹیکنالوجی انویشن زون کی تعمیر سے ژونگشان اور مکاوٗ کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جس سے صنعتوں میں گہری ہم آہنگی پیدا کی جائے گی۔

30نومبر کو ژونگشان کے مکاوٗ نیبر ہوڈ ایسوسیشن آفس کو جو سنگژیانگ ٹاوٗن شپ میں ایک سال کے لیے کھولاگیاتھا،اس آفس کو گوانگڈانگ آفس میں ترقی دے دی گئی جو اب مکاوٗ کے لوگوں کو کاروبار شروع کرنے،گھر خریدنے اور ژونگشان میں بسنے کے لیے بہترین خدمات فراہم کرے گا۔

تعلیم ،ثقافت اور سیاحت کے میدان میں ژونگشان اور مکاوٗ گزشتہ سالوں میں مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہیں ۔نومبر 2018سے کشتی کا مفت سفر باقاعدہ شروع کیا گیا،مکاوٗ یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے ژونگشان بانفو ٹاوٗن میں “ژیانگشان یونیورسٹی “بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

“سن یات سین ثقا فت “دونوں شہروں کے درمیان ایک اہم ثقافتی مشترک ہے۔”سن یات سین”کا سریلا گانا جوژونگشان نے بنایا تھا ،یہ گانا 30دسمبر کو مکاوٗ کلچرل اینڈ آرٹس سینٹر میں گایا جائے گا۔یہ لوگوں کی ثقافتی پہچان کو بڑھائے گااورخلیجی ثقافتی علاقے کی تعمیر کی شہرت بڑھائے گا۔

آج ژونگشان اور مکاوٗ ایک گوانگڈانگ۔مکاوٗ زون بنارہاہے جس سے لوسیفون ممالک کے ساتھ معاشی، تجارتی ،صحت اور فارما سوٹیکل صنعتوں میں قریبی تعلقات رکھے جائیں گے، اعلیٰ مثال کی تعلیمی معاونت،نوجوانوں کی تنظیمیں اور کاروبار،ان کے صلاحیتوں کے اظہار اور ایک دوسرے کے اچھے کام کی تعریف کی جائے گی۔

شین ژن کے پل کے تعمیراتی کام بڑھنے سے ژونگشان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوانگڈانگ۔ہانگ کانگ۔مکاوٗ گریٹر بے ایریا بنائے گااور ایک چینی خصوصیات رکھنے والا سوشلزم کا ایک پائلٹ ڈیمونسٹریشن ایریا بنانے میں شین ژن کی مدد کرے گا۔ اور دریائے پرل کے دونوں اطراف کے باہمی ترقی کے لیے یہ ایک ساحلی تجارتی مرکز بن کر اس علاقے ٰمیں ایک اہم طاقت بنے گا۔

زریعہ: ژونگشن میونسپل کامرس بیورو

Latest from Blog