چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا

گوانگ ژو: چین میں بیس جمپنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، جمپرز نے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔چین کے صوبے گوانگ زو میں بیس جمپنگ کے ورلڈ کپ کا تین روزہ ایونٹ ہوا جس میں دنیا بھر سے 34 ٹاپ جمپرز نے شرکت کی۔ جمپرز نے بلا خوف و خطرمہارت سے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ شرکا کو 370 میٹر اونچے پل سے پیراشوٹ کے ساتھ چھلانگ لگانا تھی۔ ایونٹ میں انفرادی فری جمپرز کے ساتھ ساتھ گروپ فری جمپرز کے بھی مقابلے کروائے گئے۔ شائقین کی بڑی تعداد ان سنسی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔

Next Post

آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی

Sun Oct 20 , 2013
فلپ آئی لینڈ: سپینش بائیک رائیڈر جورج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت لی۔ فلپ آئی لینڈ کے خوبصورت ٹریک پر موٹر سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کے نامور بائیکرز نے اپنا زور بازو دکھایا۔سپین کے جورج لورینزو نے ٹائٹل ریس جیت لی،آسٹریلین موٹو جی پی کو ٹائر معاملے کی وجہ سے ستائیس سے انیس […]