نوجوانوں نے مکاوٗ۔ژوہائی کے بندھن کے نغمے گاکر مکاوٗ کی چین واپسی کی 20 ویں سالگرہ منائی

ژوہائی،چین، 22دسمبر،/2019 پی آر نیوزوائر/ ۔۔20دسمبرکے دن مکاوٗ کی چین واپسی کے بیس سال پورے ہوگئے۔اس موقع پر ایک فلیش موب ایونٹ ’’بڈنگ ژوہائی اینڈ مکاوٗ،چیسنگ ڈریمز ان دی گریٹ بے ایریا’’کے عنوان سے ہمسایہ صوبے گوانگڈانگ کے شہر ژوہائی کی ہینگچن بندرگاہ پر رکھا گیا۔ژوہائی کے بلدیاتی حکومت کے اطلاعاتی دفترکے مطابق مکاوٗ اور ژوہائی سے 700سے زائد نوجوانوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی اور مکاوٗ کی چین واپسی اور ان کی باہمی ترقی پر کورس اور اسٹریٹ ڈانس کیا۔

مکاوٗ سے ملحقہ ژوہائی، مکاوٗ اور مین لینڈ کے درمیان رابطوں کی اہم گزرگاہ بن گیا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں مکاوٗ متحرک ہو کر چین کی مجموعی ترقی میں شامل رہاہے اور مختلف موزوں معاشی ترقی کو بڑھاوا دیتا رہاہے،اسی وجہ سے ژوہائی کے نئے علاقے ہینگچن جوکہ مکاوٗ سے ایک دریا کی وجہ سے الگ اور 187میٹر کی دوری پر ہے،اس علاقے کو اب ایک اہم پلیٹ فارم اور مددگار مانا جارہا ہے۔

اس سال فروری میں چینی حکومت نے گوانگڈانگ۔ہانگ کانگ۔مکاوٗ گریٹربے ایریا کے لیے آوٗٹ لائن ڈیولپمنٹ پروگرام جاری کیا،جس کا مقصد فائدہ مند باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنا اور علاقائی معیشیت کی مربوط ترقی کو بڑھانا ہے۔مکاوٗ کے ایک وکیل لی ون کانگ نےان تینوں مقامات کےگہرے تعاون کا مشاہدہ کیا ہے،جولائی 2016 میں لی کی لاء فرم نے ہانک کانگ اور مین لینڈکی لاء فرموں کے ساتھ اشتراک کرکے ایک مشترکہ لاء فرم ہینگچن کے علاقے میں قائم کی۔تب سے وہ مکاوٗ اور ژوہائی کے درمیا ن سفر کرتے رہتے ہیں ۔

جو چیز دونوں شہروں کے درمیا ن کام کرنے کو آسان بناتی ہے وہ بنیادی ڈھانچے کے ربط اور مناسب و موثر کسٹم کلئیرنس ہے۔’’مجھے مکاوٗ میں اپنی فرم سے ہینگچن آفس تک جانے میں صرف آدھا گھنٹہ لگتا ہے’’۔سب سے بڑھ کر یہ کہ گونگڈانگ،ہانگ کانگ اور مکاوٗ سرمایہ کاری،تجارت،مالی معاملات ،سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم،معاشرتی معاملات میں اپنے تعلقات مسلسل گہرے کرتے جارہے ہیں اور مشترکہ لاء فرموں کو قانونی معاملات میں مزید تعاون کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

آج، دونوں شہروں کے درمیا ن کام اور زندگی کے معاملات کے لیے سفر کرنا مکاوٗ کے بہت سے لوگوں کا انتخاب ہے۔انوویلی ایچ کیو نے 2015 سے375چھوٹے بڑے پروجیکٹ شروع کیے ہیں جن میں سے 199مکاوٗ سے ہیں اور 23وہ ہیں جنھوں نے وینچر کیپٹل فنڈنگ حاصل کی ،اور اس سب کا کل تخمینہ 433ملین یوآن ہے۔

2018 میں مکاوٗ کے ایک نوجوان کاروباری نییلڈو چوئی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک کاروبار شروع کیا اور انوویلی میں ایک آن لائن سفری پلیٹ فارم ڈسکور مکاوٗ لانچ کیا جو اب 1700سفری اشیائ فراہم کرتاہے ،جوکہ مکاوٗ کے سیاحتی اشیاء کا 90%ہے۔ اس کے62%رجسٹرڈ صارفین گوانگڈانگ۔ہانگ کانگ۔مکاوٗ گریٹر بے ایریا کے شہری علاقوں سے ہیں ۔’’ہینگن مکاوٗ کے کاروباری حضرات کو مختلف انسانی وسائل،متوازن فضا اورصنعتی مدد دیتاہے’’۔چوئی کہتاہے۔

جیسے جیسے مکاوٗ کے مزید رہائشی ہینگچن میں رہنے اور کام کرنے کا انتخاب کررہے ہیں،ویسے ہی ژوہائی نے کچھ سہولیاتی حکمت عملیاں بنائی ہیں ۔مثال کے طور پر1 جولائی سے مکاوٗ کے وہ شہری جو ژوہای میں متقل طور پر رہ رہے ہیں وہ مقامی میڈیکل انشورنس، تعلیمی سہولیات،روزگار،کاروبار اور معاش کے مستحق ہیں۔ مکاوٗ کے شہری وو لیچنگ جنھوں نے ژوہائی ہیلتھ کارڈ جولائی کے اوائل میں حاصل کیا ان کا کہناتھا ’’اب اگر میں بیمار ہو جاوٗں تو میرے لیے زیادہ مناسب ہوگا ہے کہ میں دو شہروں میں سے کسی بھی ہسپتال اورڈاکٹر سے معائنہ کرواسکتا ہوں‘‘۔

مکاوٗ کی چین واپسی کی 20ویں سالگرہ سے بلکل پہلے ہینگچن کے نئے علاقے نے اپنی 10ویں سالگرہ منائی۔اس کے وجود میں آنے کے بعد سے ہینگچن نے مکاوٗ کے ساتھ شراکت میں چھ بنیادی صنعتیں کھڑی کی ہیں،جس میں فنی ایجادات، نمایاں مالی معاملات، طب اور صحت،ثقافتی سیاحت اور نمائش،تجارت اور نقل وحمل ،اور پیشہ ورانہ خدمات شامل ہیں جن سے مکاوٗ کی صنعتی ترقی کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔

مکاوٗ۔ژوہائی کے گہرے ہوتے تعلقات بین الاقوامی کمپنیوں کو چین کی بڑی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد دیں گے جس میں انھیں حقیقی دلچسپی ہے، ہینگچن کے نئے علاقے کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر یانگ چوان کے مطابق ہینگچن گریٹر بے ایریا میں انوکھا محل و قوع رکھتا ہے ،ہانگ کانگ اور مکاوٗ کو جوڑنے کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں کو بین الاقوامی ایکسچینجز کی آسان رسائی فراہم کرتاہے۔

ذریعہ : ژوہائی بلدیاتی حکومت کا دفتر اطلاعات

Latest from Blog