ویب فونٹین کا اقتصادی ترقی کی وزارت برائے جمہوریہ مالدیپ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

مالی، مالدیپ، 14 جنوری، 2020/ پی آر نیوز وائر/ — اقتصادی ترقی کی وزارت برائے جمہوریہ مالدیپ نے مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی سسٹم کی نیو جنریشن کے ذریعے جاری تجارت میں سہولت کے حل فراہم کرنے والی سرکردہ ویب فونٹین کو مالدیپ میں تجارت کے لئے استعمال کے لئے تیار نیشنل سنگل ونڈو (NSW) پلیٹ فارم کو نصب کرنے، تشکیل دینے اور برقرار رکھنے کے لئے ایک پانچ سالہ ٹھیکہ دے دیا ہے۔

اگلے سال کے آخر تک حقیقت بن جانے کے لئے پُرامید، مالدیپ نیشنل سنگل ونڈو (MNSW) تجارت، نقل و حمل اور رسد کے کاموں کے لئے ایک مربوط پلیٹ فارم مہیا کرکے بین الاقوامی تجارتی طریقہ کار کو آسان بنائے گی۔ اس سے شفافیت، تیز تر منظوریوں، تاخیر کو کم کرتے ہوئے لاگت میں کمی لانے اور تجارتی تعمیل عمل کو بہتر بنانا ممکن ہوگا۔ اس کے نتیجے میں مالدیپ میں تجارتی برادری کے لئے یقینی اور پیش گوئی کی قابلیت کے ساتھ درآمد اور برآمد کی معلومات کے عمل کو بہتر بنایا جائیگا۔

ویب فونٹین اور اقتصادی ترقی کی وزارت برائے جمہوریہ مالدیپ کے مابین معاہدہ ملک کا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب پیش قدمی کا ایک حصہ ہے اور مالدیپ کی تجارتی برادری کے لئے صحیح سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے۔

ویب فونٹین کے سی ای او ڈیڈیئر ریمنڈ نے کہا، ” ویب فونٹین اور اقتصادی ترقی کی وزارت برائے جمہوریہ مالدیپ کے مابین معاہدہ دونوں فریقوں کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ MNSW کے نفاذ کے ساتھ ہی سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈروں کے لئے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ اس سے ان نااہلیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جو آج کل ایسے طریقہ کار سے پیدا ہوتی ہیں جن کی بنیاد زیادہ تر کاغذی ہوتی ہے۔”

MNSW کے نفاذ سے مالدیپ کو جدید اور موثر کسٹم انتظامیہ، درست اور شفاف کاروباری طریقہ کار اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے نجی شعبے میں سامان کی تجارت میں بہتری میسر آئے گی۔

جمہوریہ مالدیپ کے وزیر برائے اقتصادی ترقی، فیاض اسماعیل نے کہا، “ویب فونٹین کے ساتھ ہماری شراکت داری موجودہ بزنس کے طریق کار کو جدید اور درست بنانے کے لئے بطور ملک ہماری وابستگی کا ثبوت ہے۔ اپنے بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم کو بہتر اور جدید بنانے کے لئے مل کر کام کرنے سے مالدیپ کے ساتھ کاروبار میں آسانی کے حوالے سے ایک بڑا مثبت اثر پڑے گا۔”

دنیا بھر کی مختلف النوع مارکیٹوں میں 15 سے زیادہ دفاتر کے ساتھ، ویب فونٹین نے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ انہیں تجارت کے عمل میں آسانی دینے کے لئے تکنیکی حل فراہم کریں۔ اس کے جدید حل اور خدمات کو اس کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (R&D) مراکز میں حقیقت کا روپ دیا گیا ہے جو پوری دنیا میں کام کرتے ہیں تاکہ ان کے صحیح اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ آرمینیا ، فرانس اور فلپائن میں واقع، ویب فونٹین کے آراینڈ ڈی سنٹرز نے اس سلسلے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے صارفین کے لئے مستقل طور پر نئے حل تیار کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی ہنگامہ خیزٹکنالوجی سے لیس ہیں۔

ویب فونٹین اور اس کے تکنیکی حل کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، برائے مہربانی اس لنک پر جائیں: www.webbfontaine.com

ویب فونٹین کے بارے میں:

عالمی سطح پر حکومتوں کی اعتماد یافتہ، ویب فونٹین صنعت کو تجارتی ترقی کو مہمیز کرنے اور جدت طرازی کے لئے وسیع حل فراہم کرتی ہے۔ ممالک کو مستقبل کی تجارت کے رہنما کے بطور اُبھرنے کے قابل بنانے کے لئے کمپنی منفرد ٹکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے۔

علم کی منتقلی ویب فونٹین کی روح میں ہے؛ جو ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے جو پوری دنیا میں مقامی آبادیوں اور حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرتی ہے۔

انڈسٹری کے بہت بڑے آر اینڈ ڈی سنٹرز کے ساتھ ایک انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے، ویب فونٹین مستقل طور پر مملکتوں، سرحدوں اور عوام کو باہم ملانے والے بین الاقوامی تجارتی طریقوں کو فروغ دے رہی ہے۔

مزید معلومات کے لئے اس لنک پر جائیں: www.webbfontaine.com

Latest from Blog