بھرپور ڈھول کی تھاپ ایک دیہاتی کی اچھی زندگی کی اہمیت کا اظہار

تونگیاوٗ،چین،21 جنوری،2020 /سنہوا –ایشیا نیٹ / –جیسے جیسے چینی نیا سال قریب آرہاہے ویسے ویسے شمالی چین میں منگول کے خود مختار علاقے کے ایک گاوٗں میں ڈھول کی تھاپ مزید بلند ہوتی جارہی ہے۔

بائے ہیقوان، ایک مقامی دیہاتی ہیں اور وہ بھی اداکاروں میں شامل ہیں ۔وہ یانگکو پرفارمنگ گروپ کے ایک نئے ممبر ہیں وہ بہت زور سے ڈھول بجاتے ہیں اور اپنے مویشی چرانے کے بعد مشق بھی کرتے ہیں۔یہاں تک کہ بائےکام کے دوران بھی خیالات میں ڈھول بجانے کی مشق کررہے ہوتے ہیں۔بائے کاکہناتھا “جب کوئی خوش ہوتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ڈھول بجارہا ہو اور اس میں کافی ماہر بھی ہو”۔

بائے کو تین سال پہلے تک ڈھول بجانے کی کوئی خواہش نہیں تھی جب وہ زندگی کے بارے میں بہت پریشان تھا۔اس کی بیوی کو گردوں کی دق کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور مہینے میں 4000یوآن )تقریبا584ڈالرز)سے 5000یوآن تک علاج پر لگ جاتاتھا۔اس کا خاندان قرض میں ڈوب گیا،جس کی وجہ سے اس کے بیٹے کو اسکول سے نکال کر مویشیوں کی دیکھ بھا ل پر لگا دیاگیا۔یہ خاندان تقریبا تباہ ہونے والا تھا جب مقامی حکومت نے ان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان کو غربت مٹاوٗ مہم میں نامزد کردیا۔مقامی حکومت کی مددسے بائے کو 30,000یوآن مویشیوں کی افزائش نسل کے لیے امداددی قرض ملا اور مزید 15,000یوآن کی امدادی رقم ملی۔پورے خاندان کو صحت سے متعلق سہولیات دی گئیں جس میں بائے کی بیوی کا علاج بھی ہورہاہے۔

بائے مویشیوں پالنے میں بہت مہارت رکھتا ہے۔اس وقت اس کے پاس 16مویشی ہیں جن میں سے 8بہت جلد بچوں کو جنم دینے والی ہیں اور انھی سے بائے کی امیدیں وابستہ ہیں۔اس کے مطابق” بہت جلد یہاں ان جانوروں کے بچے ہوں گے۔ایک بیل 5مہینے کی دیکھ بھا ل کے بعد 10,000یوآن میں بک سکتا ہے”۔بائے کے پاس 32ایم یو(تقریبا 213ایکڑ)کے رقبے میں مکئی کی فصل ہے،جس میں سے ہر ایک 750 کلو گرام مکئی پیدا کرسکتا ہےمقامی حکومت کا شکریہ کہ جس نے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا کھواں کھودا۔بائے نے 2019 میں 47,000 یوآن کمائے اور اس سال مزید کمائی کی توقع میں ہے۔اس خاندان کو 2019 کے اواخر میں غربت کی لکیر سے نکال دیا گیا اوراب اس کی بیوی کی بیماری پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔”میری بیوی کی صحت اب بہتر ہورہی ہے اور آمدنی بھی اب ٹھیک ہے۔ہم ہر دن مزید خوشی سے گزارتے ہیں “۔

جب گاوٗں نے یانگکو پرفارمنس گروپ بنانے کا فیصلہ کیا تو بائے نے ڈھولکی کے لیے خود کو پیش کیا۔اس کا کہنا تھا “ڈھول بجانے سے بہت توانائی ملتی ہے”۔ایک مقا می افسر کا کہناتھا کہ “وہ (بائے)ڈھول بجاتے وقت ایک بلکل مختلف انسان نظر آتا ہے“۔ بائے اب پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور حقیقت پسند انسان بن گیا ہے ،یہا ں تک کہ اس نے گاوٗ ں کے ماہر ڈھولک بجانے والوں سے مشورے لیے تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کرسکے۔گاوٗں کے موسم بہار کے تہوار کی افتتاحی تقریب ژیاوٗ نیان کے اسٹیج پر چینی نئے سال کی آمد سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے منعقد کی گئی۔بائے نے ایک بہتر زندگی کے لیے پوری قوت اور اعتماد سے ڈھول بجایا۔

ذریہ: سی پی سی تونگیاوٗ میونسپل کمیٹی کا شعبہ تشہیر

منسلکہ تصویری لنکس:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=356031

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=356040

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=356042

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=356043

Latest from Blog