ایکسیلیریٹ انرجی اور اینگرو ایلنجی ٹرمینل پاکستان کے ایل این جی درآمدی ٹرمینل کو وسعت دینے کو تیار

پورٹ قاسم،پاکستان،جنوری،30،2020 /پی آر نیوزوائر/ –ایکسیلیریٹ انرجی ایل۔پی(ایکسیلیریٹ)اور اینگرو الینجی ٹرمینل لمیٹیڈ (ای ای ٹی ایل)نے پاکستان کے پورٹ قاسم میں واقع ای ای ٹی ایل کے ایل این جی گیس کے درآمدی ٹرمینل کو وسعت دینے کے لیےایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ایکسیلریٹ اپنے موجودہ مائع ذخیرے اور ری گیسیفیکیشن یونٹ(ایف ایس آر یو)ایکسکیوزٹ کو ایک نئے تعمیر شدہ ایف ایس آر یو ہل 2477میں تبدیل کرے گا،جوکہ اس وقت ڈائیوو اینڈ میرین انجینئیرنگ(ڈی ایس ایم ای)شپ یارڈمیں زیر تعمیر ہے۔ہل 2477ای ای ٹی ایل کی فراہمی کی صلاحیت کو 150ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ فی دن (ایم ایم ایس ف/ڈی)تک بڑھائے گا اور اس کی ایل این جی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو 150,900کیوبک میٹر سے 173,400کیوبک میٹر تک بڑھائے گا۔ رواں سال کے اپریل میں ہل 2477 ایکسیلیریٹ کو مل جائےگا، جبکہ ای ای ٹی ایل کے منصوبے موسم سرما 2020 سے پہلے پاکستان میں توسیعی آپریشن شروع کر رہے ہیں۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_nunc4vn0/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

“ہمیں فخر ہے کہ ہم اینگرو اور ووپاک کے ساتھ اس معاہدے میں شراکت دار ہیں تاکہ پاکستان میں قدرتی گیس کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں۔ہم مسلسل پنے خریداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ہمارے ٹرمینلز مارکیٹ کی بدلتی ضروریات کے مطابق ڈھل سکیں۔” ایکسیلیریٹ کے چیف کمرشل آفسر ڈینیئل بسٹوس نے کہا۔ “پاکستان میں بلا تعطل آپریشنوں کے تقریبا پانچ سالوں کے دوران ، ہم عمدہ کارکردگی پر محفوظ اور قابل اعتماد آپریشنز کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔”

ای ای ٹی ایل کے سی ای او جہانگیر پراچہ کا کہناتھا “ایکسیلیریٹ انرجی ایک بہترین شراکت دار ہے جس نے ای ای ٹی ایل کے لیے یہ ممکن بنایا کہ وہ اتنی اعلی سطح پر اپنے ری گیسیفیکیشن کی گنجائش کو استعمال میں لانے کا بندوبست کرے۔یہ ہمارا ان کی بہترین کارکردگی پر اعتماد ہے کہ ہم اب ان کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنے ٹرمینل کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔”

ای ای ٹی ایل پاکستان کا پہلا پانی پر تیرنے والا ایل این جی کا درآمدی ٹرمینل ہے جس نے مارچ 2015میں کام کرنا شروع کیا۔یہ ٹرمینل جو کہ ایکسیلیریٹ کا ایف ایس آر یو ایکسکیوزیٹ استعمال کر رہاہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے قدرتی گیس کے پائپ لائن کو 690MMcf/dتک قدرتی گیس فراہم کرتارہاہے۔ایکسکیوزیٹ اس وقت پاکستان کے قدرتی گیس کے گھریلو استعمال کے لیے 15%تک گیس کی ضرورت پوری کررہا ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایف ایس آر یو کی پہچان رکھتا ہے۔ای ای ٹی ایل اب تک 275سے زائد ایل این جی کی کھیپ درآمد کرچکا ہے۔

ای ای ٹی ایل اینگرو کارپوریشن اور نیدر لینڈکے رائل ووپاک کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

ستمبر2019میں اینگرو کارپوریشن اور مران کیس میری ٹائم انکارپوریشن (ایم جی ایم)نے HULL 2477کے لیے ایک پانچ سالہ bareboat-charterپر دستخط کیے۔ایکسیلیریٹ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ معاہدے کے دوران کسی بھی وقت یہ ایف ایس آر یوخرید سکتا ہے۔

ایکسیلیریٹ انرجی ۔ایل۔پی کے بارے میں

ایکسیلیریٹ انرجی ۔ایل۔پی ایک امریکی ایل این جی کمپنی ہے جو ووڈلینڈ،ٹیکساس میں واقع ہے۔ایکسیلیریٹ کے مالک جارج۔بی۔کیسر ہیں اور یہ کمپنی ان کے اس انرجی گروپ کا حصہ ہے جس میں کیسر فرانسس آئل کمپنی شامل ہے،جو کہ ایک E&Pکمپنی ہےجس کی امریکہ اور کینیڈا میں پیداوار کے ساتھ بڑی تعداد میں بہت اہم اثاثہ جات ہیں ،اور اس کے ساتھ امریکہ میں ڈرلنگ کی سب سے بڑی نجی کمپنی کیکٹس ڈرلنگ کمپنی بھی اس گروپ کا حصہ ہے۔ایکسیلیریٹ اختراعی فلوٹنگ ایل این جی خدمات فراہم کرنے کی مارکیٹ میں ایک راہنما کردار ہے اورقابل بھروسہ اور تیزی کے ساتھ مارکیٹ میں خریداروں کو سہولیات پہنچانے کو نظر میں رکھتے ہوئے خریداروں کو ایل این جی سے متعلقہ تمام سہولیات مربوط طریقے سے فراہم کرتاہے۔ایکسیلیریٹ فلوٹنگ ری گیسفیکیشن کی تمام خدمات فراہم کرتاہے ،ایف ایس آریو سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی نشو ونما اور ایل این جی کی سپلائی تک کی خدمات فراہم کرتاہے۔ایکسیلیریٹ کے ابو ظہبی،بیونس آئرز،چٹاگانگ،ڈھاکہ،دوحہ،دبئی،ریوڈی جینرو،سالم،سنگاپور اور واشنگٹن ڈی سی میں دفاتر موجود ہیں۔

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/460792/excelerate_energy_logo.jpg

 

Latest from Blog