‫محمد بن راشد گلوبل واٹر ایوارڈ کے دوسرے دور میں یوتھ – انّوویٹیو انڈویزول ایوارڈ (Innovative Individual Award) سے پاکستانی شہری مشترکہ طور پر سرفراز ہوا

دبئی (DUBAI)، متحدہ عرب امارات (UAE)، 6 فروری، 2020 /پی آر نیوز وائر/ — محمد بن راشد المکتوم گلوبل واٹر ایوارڈ کے دوسرے دور کے یوتھ ایوارڈ زمرے کے انوویٹیو انڈویزول ایوارڈ کے لئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد وکیل شہزاد مشترکہ طور پرفتحیاب قرار دئیے گئے ہیں۔ دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کامیاب قرار پائے افراد کو اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_m12atm4u/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

ڈاکٹر شہزاد نے مشترکہ طور پر انوویٹیو انڈویزول ایوارڈ – یوتھ ایوارڈ کے لئے کامیابی حاصل کی۔ ایوارڈ کی مالیت 20,000 امریکی ڈالر ہے۔ اُن کا پروجیکٹ، ‘7/24 سولرڈسایلینیشن'(’24/7 Solar Desalination’) نمکینیت کودورکرنے والی ایک ایسی ہائبرڈ سائیکل ہے جو ایم ای ڈی کی عملیاتی حدود پر قابو پانے کے لئے روایتی ملٹی – افیکٹ ڈسٹلیشن (MED) نظام کے ساتھ ایڈسورپشن (AD) سائیکل کو مشترک کردیتی ہے۔ ہائبرڈ ایم ای ڈی اے ڈی (MEDAD) سائیکل سے پانی کی پیداوار روایتی ایم ای ڈی کے بالمقابل 2 سے 3 گنا زیادہ ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں شمسی توانائی یا ضائع ہونے والی حرارتی توانائی استعمال ہوتی ہے۔

“متحدہ عرب امارات نوجوانوں کی صلاحیتیں بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انھیں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) 2030 کے حصول میں مصروفِ عمل کرتا ہے۔ یہ کارہائے نمایاں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم نیز دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی مدبرانہ قیادت کے عین مطابق انجام پارہاہے۔ متحدہ عرب امارات سے آنے والے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے یہ ایوارڈ تحقیقاتی مراکز، افراد اور اختراع کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایوارڈ کے گزشتہ دو ادوار کے دوران درخواستوں کی کثیر تعداد دیکھ کر ہم خوش ہیں۔ اس ایوارڈ کے توسط دنیا بھر کے تخلیقی ذہنوں کے لئے اختراعی پلیٹ فارم اور ایک انکیوبیٹر کے طور پر متحدہ عرب امارات کے کردار پر زور دیا گیا ہے،”مذکورہ باتیں سکیا کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ایچ ای سعید محمد الطائر نے کہیں۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_7ae06wam/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر عزت مآب غلام دستگیر نے ڈاکٹر محمد وکیل شہزاد کو مبارکباد پیش کیا۔ سفیر نے مزید کہا کہ ان کا یہ اختراعی پروجیکٹ آبی وسائل سے متعلق انتظام کے نظام میں ایک اہم عطیہ ہے۔ انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شہزاد کے پروجیکٹ سے سماج کو پانی کے بہتر اور موثر حل کو کام میں لانے کا حوصلہ ملے گا۔

یہ ایوارڈ – مجموعی طور پر 10 ملین امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ ہی – شمسی توانائی استعمال کرکے پانی کی قلت اور آلودگی کے لئے پایۂ دار اور اختراعی حل تلاش کرنے والےدنیا بھر کے تحقیقی مراکز، افراد اور اختراع کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایوارڈ کے تین زمرے ہیں: انّوویٹیو پروجیکٹس ایوارڈ، انّوویٹیو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایوارڈ، انّوویٹیو انڈویزول ایوارڈ۔

ویڈیو https://we.tl/t-9AvYStSmwL

ویڈیو –
https://mma.prnewswire.com/media/1086612/Mohammed_bin_Rashid_Al_Maktoum_Global_Water_Award.mp4

تصویر –https://mma.prnewswire.com/media/1086673/Mohammed_bin_Rashid_Al_Maktoum_Global_Water_Award.jpg

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/1083707/UAE_Water_Aid_Foundation_Suqia_Logo.jpg

Latest from Blog