انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مربوط وسکوز ریان پیداواری سہولت کا افتتاح کردیا

  • سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 بلین) کی سرمایہ کاری
  • قومی ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی اور ‘ میکنگ انڈونیشیا 4.0 ‘کے منصوبے کو فروغ
Image 1 (1)
انڈونیشیا کے صدر ، جوکو وی دودو ، کی آج انڈونیشیا کی سب سے بڑی مربوط ویسکوز ریان پیداواری سہولت کا افتتاح کرنے کی تقریب میں لی گئی تصویر۔ نیو ایشیا پیسیفک ریان (اے پی آر) سہولت پانکلان کیرینسی ، صوبہ ریاؤ، سماترا میں واقع ہے۔ اے پی آر، وسائل کی حامل مینوفیکچرنگ کمپنیوں آر جی ای (رائل گولڈن ایگل) گروپ کا ایک حصہ ہے۔ آر جی ای کے بانی اور چیئرمین سُکانتوتنوتو ، اور آر جی ای کے ڈائریکٹر اینڈرسن تنوتو بھی تصویر میں نمایاں ہیں۔

پانکالان کیرینسی ، انڈونیشیا – Media OutReach- فروری، 24، 2020 – انڈونیشیا کے صدر جوکو وی دودو نے آج ،ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور انڈونیشیا کی حکومت انڈسٹریل 4.0 ترقیاتی حکمت عملی کو فروغ دیتے ہوئے انڈونیشیا کی سب سے بڑی مربوط وزسکوزریان پیداواری سہولت کا افتتاح کردیا۔

نئی ایشیا پیسیفک ریان (اے پی آر) سہولت اسی پروڈکشن کمپلیکس میں واقع ہے جس میں پانکالان کیرینسی ، صوبہ ریاؤ ، سماٹرا میں اے پی آر آئی ایل گروپ ہے۔ یہ مشترکہ مقام مربوط سرگرمیوں کی سہولت دیتا ہے جہاں اے پی آر آئی ایل فیڈز سے ویسکوز ریان کی تیاری کے لئے پلانٹنگ کے قابل تجدید گودے کی فراہمی براہ راست اے پی آر کو ہوتی ہے۔ نیا آپریشن تقریبا 15 ٹریلین روپیہ (یو ایس ڈی 1.1 بلین) کی مجموعی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے۔

اے پی آر سہولت کی سالانہ پیداواری گنجائش 240،000 ٹن ہے۔ تقریب میں صدر وی دودو نے افتتاحی تختی پر دستخط کیے اور صدر کی جانب سے 10،190 ٹن ویسکوز ریان فائبر ترکی(جو اے پی آر کی ایک اہم برآمدی منڈی ہے) بھیجنے کے لئے ایک برآمدی کنٹینر اور مزید 12،000 ٹن مرکزی جاوا بھیجنے کے لئے،علامتی طور پر مہر بند کیا۔

Image 2
انڈونیشیا کے صدر ، جوکو وی دودو (وسط) ، ہمراہ ڈائریکٹر آر جی ای اینڈرسن تنوتو (بائیں)، آر جی ای کے بانی اور چیئرمین سُکانتو تنوتو(وسط / بائیں)، اور وزیر صنعت ، آگس گومیوانگ کارتاساسمیتا (دائیں) کی نئے ایشیا پیسیفک ریان (اے پی آر) پیدواری سہولت واقع ، پانکالان کیرنسی، صوبہ ریاؤ، سماترا کے دورے کے دوران لی گئی تصویر۔ اے پی آر وسائل کی حامل مینوفیکچرنگ کمپنیوں آر جی ای (رائل گولڈن ایگل) گروپ کا ایک حصہ ہے۔ صدر ودودو نے آج نئی اے پی آر کی سہولت کا افتتاح کیا ، جو انڈونیشیا میں ویسکونز ریان کی سب سے بڑی مربوط پیداواری سہولت ہے۔

تقریب میں وزیر صنعت ، آگس گومیوانگ کارتاساسمیتا ، وزیر تجارت تجارت آگس سوپر مانتو ، ریاؤ کے گورنر ، سیامسوار ، آر جی ای کے بانی اور چیئرمین سُکانتو تنوتو ، اور آر جی ای کے ڈائریکٹر اینڈرسن تنوتو نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر وی دودو نے قومی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی میں اے پی آر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ محرک کے ساتھ ساتھ معاشی نمو کو بڑھانے میں نجی شعبے کا کردار اثر انگیز تھا۔ “ہماری لباس کی صنعت ویتنام سے زیادہ بڑی ہونی چاہئے کیونکہ ہمارے یہاں صنعتوں کے فروغ کے لئے اپنا خام مال ، جیسے کہ ویسکوز ریان ، پہلےسے موجود ہے،” ان کا یہ کہنا تھا۔

معاشی تعاون

اے پی آر کا بزنس ملک میں مزید گراں قدر سرمایہ کاری اور قومی ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل پروڈکٹ (ٹی پی ٹی) کی صنعت کو تقویت دینےکے صدر جوکووی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جیسا کہ ‘میکنگ انڈونیشیا 4.0‘ کے منصوبے میں طے کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ویسکوز ریان کی پیداوار گھریلو طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل کے خام مال ، خاص طور پر روئی کی درآمد پر انحصار کو کم کرے گی۔

وزیر صنعت، آگس گومیوانگ کارتاساسمیتا نے کہا: “انڈونیشیا میں پیدا ہونے والے خام مال کی دستیابی اور استعمال کو بہتر بناتے ہوئے ، ہم اپنے ٹیکسٹائل کے شعبے کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ مزدوری سے وابستہ صنعت کی کارکردگی اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لئے ہم جو اقدامات کر رہے ہیں یہ ان میں سے محض ایک ہے۔

ڈائریکٹر اے پی آر ، بصری کمبہ نے کہا: “اے پی آر کی موجودگی سے ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی صنعت کے بلند اور نچلے درجےکے شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروباروں کے لئے روزگار اور کاروباری مواقع پر مثبت اثر پڑے گا۔ ہم اپنی نئی سہولت کا افتتاح کرنے پر صدر جوکووی کے شکر گزار اور ممنون ہیں”۔

ترکی کے علاوہ ، اے پی آر کی مصنوعات 14 دیگر ممالک کو بھی برآمد کی جاتی ہیں جن میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، ویتنام ، برازیل اور یورپ کے مختلف حصوں جیسے اہم ٹیکسٹائل مراکز شامل ہیں۔ یہ مصنوعات انڈونیشیا میں وسعت پزیر فیشن کی صنعت کو بھی مدد دیتی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اے پی آر سالانہ 1.77 ٹریلین روپیہ (130 ملین یو ایس ڈالر) سے زیادہ زرمبادلہ کی آمدنی پیدا کرسکتی ہے ، اور درآمد شدہ خام مال پر انحصار سالانہ 2.01 ٹریلین روپیہ (149 ملین یو ایس ڈالر) تک کم کرسکتی ہے۔

پائیدار پیداوار

اے پی آر قابل تجدید ، ٹریس ایبل اور بائیوڈیگریڈ ایبل خام مال سے پائیدار ویسکوز ریان فائبر تیار کرتا ہے۔ کمپنی کا خام مال اے پی آر آئی ایل گروپ کے ذریعہ فراہم کیا جاتاہے ، جسے قومی (ٹمبر لیگلٹیٹی ویریفیکیشن سسٹم) اور بین الاقوامی سرٹیفیکیشن (توثیقی پروگرام برائے فاریسٹ سرٹیفیکیشن / پی ای ایف سی) کے ذریعہ ایک ذمہ دار گودا تیار کرنے والے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اے پی آر انڈونیشیا کے پہلا ویسکوز ریان تیار کرنے والے ہیں جو ویسکوز اسٹپل فائبر کی ذمہ دار نہ تیاری کے لئے سوئیزرلینڈ میں قائم ایک خود مختار سرٹیفیکیشن تنظیم او ای کےاو-ٹیکس ® سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایس ٹی ای پی سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

پائیدار اسباب اور انڈونیشیا میں فیشن کی تیاری کو فروغ دینے کے لئے اے پی آر نے ‘سب کچھ انڈونیشیا’ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر انڈونیشیا کی دوبارہ بحالی کی حمایت کرنا ، اور گھریلو فیشن ڈیزائن اور تخلیقی صلاحیتوں کو نیا انداز دینا ہے۔

ایشیا پیسیفک ریان کے بارے میں:

ایشیاء پیسیفک ریون ایشیاء میں پہلا مکمل طور پر مربوط ویسکوز ریان پروڈیوسر ہے۔ پانکلان کیرینسی، ریاؤ میں واقع 240,000 ٹن گنجائش والی فیکٹری ، ٹیکسٹائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اعلی درجے کی ریان تیار کرنے کے لئے جدید ترین پروڈکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔ اے پی آر ایک معروف ویسکوز ریان پروڈیوسر بننے کے لئے پرعزم ہے جو پائیداری ، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی کی حامل ہے ، قوم اور ملک کے مفادات کے لئے کام کرتی ہے ، اور صارفین کو قدر فراہم کرتی ہے۔ اے پی آر وسائل کی حامل مینوفیکچرنگ کمپنیوں آر جی ای (رائل گولڈن ایگل) گروپ کا ایک حصہ ہے۔

میڈیا رابطے کے لئے:

جیروت ہینڈوکو
ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن، ایشیا پیسیفک ریان
ای میل: Djarot_Handoko@aprayon.com

Latest from Blog