‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود بیرون ملک منظم آئل اینڈ گیس آپریشن جاری رکھا

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز وائر / – چائنا نیشنل آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (سی این او ڈی سی) کی اینڈیس پٹرولیم ایکواڈور لمیٹڈ، جو چین نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (شنگھائی: 601857) (سی این پی سی) کی مکمل ملکیتی کمپنی ہے ، نے ایکواڈور کے صوبہ اوریلانا میں تیل کے دو نئے کنؤوں سے پیداوار شروع کی جو لیتھولوجک تیل ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں CNPC کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے۔

چونکہ COVID-19 عالمی سطح پر پھیل رہا ہے، اس لئے سی این پی سی اپنے مختلف بیرون ملک منصوبوں میں بلاتعطل پیداوار اور متوازن انتظام کو یقینی بنائے ہوئے ہے ، جبکہ دوسرے ممالک ، شراکت داروں اور عملے کو وبا کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لئے چین کے موثر اقدامات سے متعارف بھی کر رہا ہے۔ سی این پی سی کے چیئرمین ڈائی ہولانگ نے غیر ملکی شراکت داروں کو خصوصی طور پر خط لکھے اور ان سے ہمدردی اور تعاون حاصل کیا۔

26 جنوری کو ، سی این او ڈی سی نے درجہ اول کی صحت عامہ کی ایک ہنگامی سطح کے ردعمل کا آغاز کیا اور COVID-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایک سرکردہ گروپ کو ساتھ ملایا۔ سب سے اہم کام مختلف احتیاطی اقدامات اور کنٹرول کو نافذ کرنا اور اس بات کی ضمانت دینا ہے کہ پیداوار اور دیگر آپریشن انتہائی منظم انداز میں انجام دیئے جارہے ہیں۔

سی این او ڈی سی نے اس کے بعد آسان عملدرآمد کی حکمت عملی میں تعاون کے لئے ہم آہنگ مواصلات اور ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو اجاگر کرنے والے ٹیلی کمیوٹنگ کے حل متعارف کروائے۔ بیرون ملک قائم کمپنیوں اور پروجیکٹس نے بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول پر عمل درآمد کے پروگرام اور ہنگامی منصوبے بھی تیار کیے جن میں ضروری سامان کی خریداری اور عملے کی صحت مندی پر گہری توجہ دینا شامل ہے۔

اس کے علاوہ ، سی این پی سی نے وباء کے خلاف چین کی جدوجہد اور سی این پی سی کے عوامی مفاداتی اقدامات اور حکومت، مقامی کمیونیٹیوں اور اپنے مشترکہ منصوبوں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں فعال طور پر اطلاعات دیں اور اپنے چینی عملے کی صحت کی صورتحال کے بارے میں باقاعدگی سے تفصیلات فراہم کیں۔

نائجر میں سی این پی سی کی ریفائننگ کمپنی نے نائجر کی سرکاری ویب سائٹ ACTUNIFER اور قومی اخبار Le SAHEL میں COVID-19 کے بارے میں مضامین شائع کیے۔ نائجر-بینن خام تیل پائپ لائن منصوبے سے ریناٹو محمدو سلیفونے COVID-19 کی روک تھام اور کنٹرول پر مقامی اخبار کے لئے لکھا۔ اس سلسلے میں سی این پی سی نے برازیل میں اپنے شراکت داروں اور برادری کے رہائشیوں کو 30 سے زیادہ خطوط ارسال کیے۔

پیٹرو چین کے نائب صدر اور سی این او ڈی سی کے چیئرمین وانگ ژونگکائی نے کہا: “سی این پی سی ناول کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے تمام عملے اور شراکت داروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم اپنے بیرون ملک منصوبوں سے تیل و گیس کی مسلسل پیداوار کو یقینی بنا کر، میزبان ممالک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں حصہ لینے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہوئے سب کو محفوظ اور صحت مند رکھنے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے پابند ہیں۔”

Latest from Blog