‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقررہ شیڈول کےمطابق ہونگے۔

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / –اولمپک کونسل آف ایشیا (اوسی اے)نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ چھٹی ایشین گیمز 28نومبر سے 6دسمبر تک سانیا میں مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

اوسی اے نے اپنے 45این او سی ممبران کو ای میل کرکے تصدیق کی ہے کہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور چینی اسپورٹس اتھارٹی سانیا میں سال کے آخر میں منعقد ہونے والے ایشین بیچ گیمز کے لیے پوری زوروشور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اوسی اے کی ای میل میں میں بتایا گیا کہ “اوسی اے وسطی چین وہان مٰیں کوروناوائرس (COVID-19) کے پھیلنے کے بعد سے مستقل طور پر چینی اولمپک کمیٹی اور سانیا بیچ گیمز کی مقامی کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہاہے۔

مقامی صحت عامہ ذمہ داران کے مطابق سانیا میں کوروناوائرس (COVID-19) کے آخری مریض کا علاج کرکے ہسپتال سے فارغ کردیا گیاہے۔

اوسی اے کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم کا کہناتھا “اوسی اے،ہمارے 45قومی اولمپک کمیٹی کے ممبران اور سانیا شہر اور صوبہ ہینن کے لوگوں کے لیے یہ ایک بڑی خوش آئند بات ہے۔”

“ہم چینی اولمپک کمیٹی اور مقا می انتظامی کمیٹی کے ساتھ کئی ہفتوں سے قریبی تعاون کرتے آرہے ہیں اور اس بات پر بہت زیادہ خوش ہیں کہ سانیا اب کورونا وائرس (COVID-19) سے پاک ہوگیا ہے اور کوئی نئے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔”

“ہم اس موقع پر مرکزی حکومت ،صوبائی حکومت اور بلدیاتی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس بات پر ان کی تحسین کرتے ہیں کہ انھوں نے کورونا وائرس (COVID-19) کو مزید پھیلنے سے روکا۔”

“جہاں تک اوسی اے کی بات ہے تو یہ اب بھر پور انداز سے آگے بڑھ رہی ہے۔اور ہم چین میں اپنے شراکت داروں کی مددجاری رکھیں گے اور ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں کام کریں گے۔”

سانیا میں مسلسل 25دن سے کورونا وائرس(COVID-19) کے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔مارچ8 تک سانیا میں کورونا وائرس کے 54مصدقہ کیسز تھے جن میں سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی جبکہ 53کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

ذریعہ : او سی اے

Latest from Blog