‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمرے والا سمارٹ فون افریقہ میں متعارف کرادیا

TECNO CAMON 15 Premier
ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر

ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر نیوزوائر /–بین الاقوامی سطح پر سرکردہ موبائل برانڈ ٹیکنو(www.TECNO-mobile.com) مارکیٹ میں اپنے سمارٹ فون کمون 15سیریز کےلانچ کے ساتھ ایک بار پھر سمارٹ فون کیمرےکی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں تبدیلی لارہا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ کمون 15سیریز کے کیمرے میں اعلی معیار کی سونی چپ لگائی جائے گی جو اس صنعت میں قائدکی حیثیت سے رکھتی ہے۔

یہ لانچ کمون 15سیریز کے لیے تو ایک معمولی قدم ہوگا لیکن ٹیکنو کے لیے یہ لانچ ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ٹیکنو کا کمون15سیریزافریقہ کی مارکیٹ میں سونی کی اعلی معیار کی چپ سے لیس پہلا سمارٹ فون ہوگا،اور کمون 15سیریز کے ہائی ڈیفینیشن کیمرے ایک نئے دور میں داخل ہونگے۔

اپنے اعلی ڈیزائن اور سینسر ٹیکنالوجی کے ساتھ سونی کی چپ کیمرے کو بہت زیادہ مدد فراہم کرتی ہے ۔مثلاَ اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ کیمرےمیں سونی کی چپ فوٹوگرافی کے ہر پہلو کو اتنی زیادہ تفصیل سے نمایا ں کرتی ہےیعنی کہ لمحوں کےحساب سے پکسل لیول فراہم کرتی ہے۔تصویر کی کوالٹی دوسری چپ کی نسبت یکساں پکسلز پر زیادہ اچھی ہے اور تصویر کی تفصیل زیادہ صاف طریقے سے پیش کرتی ہے۔یہاں تک کہ ڈارک پورٹریٹ بھی روشن اور صاف ہوتی ہے۔

سونی کی چپ سے لیس سمارٹ فون سے جب تصویر لی جاتی ہے،تو انتہائی زوم کرنے کے بعد بھی تصویر کی ہر تفصیل بہترین طریقے سے مکمل نظر آتی ہے۔ڈیجیٹل شٹر کو دبائیں اور خوبصورے نظارے اور یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کریں ،اور آپ دیکھیں گے کہ ہر زاویہ صاف و شفاف دکھائی دیتاہے۔شام کے مناظر میں زندگی رمق دیکھنے کے لیے اس پر زوم کریں اور تصویر آپ کے سامنے آتی جائے گی۔

حال ہی میں کچھ عالمی ٹیکنالوجی میڈیانے اندازہ لگایا کہ سال 2020سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں نئی اختراعات کا سال ہے اور میگا پکسل کی بڑھتی ہوئی تعداد2020کا ایک اہم ٹرینڈ ثابت ہوگی۔سمارٹ فون صارفین میں ہائی میگا پکسل کی مانگ اور ضروریات بڑھتی جارہی ہے اور صنعت کار پکسل کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بھر پور کوششیں کررہے ہیں تاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کی جاسکیں۔بجا طور پر ٹیکنو موبائل اپنی اختراعات کے ساتھ صحیح راستے پر جارہاہے۔

ذرائع کا یہاں تک کہنا ہے کہ ٹیکنو کی نئی کمون15سیریز کو 64میگاپکسلز سے لیس کیا گیا ہے جس سے انتہائی اعلی درجے کی فوٹوگرافی کا تجربہ حاصل ہوگا۔مارکیٹ میں آنے کے بعد افریقہ میں سونی کی چپ پر چلنے والا یہ پہلا سمارٹ فون ہوگا ،جو افریقہ میں سمارٹ فون کی صنعت میں اہم سنگ میل ہوگا۔ 64میگا پکسل سمارٹ فون کی پکسل ٹیکنالوجی میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوگی۔

سونی کے ساتھ اس تعلق کے بعد ٹیکنو کا کمون 15سیریز کتنی اچھی کارکردگی دکھائے گااور کیا یہ آنے والے دور میں فوٹو گرافی کا بادشاہ بن پائے گا؟ جاننے کے لیے رابطے میں رہیئے۔

تصویر : https://photos.prnasia.com/prnh/20200317/2752712-1

Latest from Blog