‫لونگی سولر نے پاکستان سے 500 MWp بجلی کے آرڈرز حاصل کرلیے

ژی آن، چین، 26 مارچ، 2021 / پی آر نیوز وائر / – لونگی سولر نے تصدیق کی ہے کہ 2021 میں پاکستان کو شمسی توانائی سے ماڈیول کی فروخت 500MWp تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے بیشتر اس کے ہائی-ایم او 5 سیریز ماڈیولز کے لئے ہیں، جن کا کل مجموعے میں 422MWp (84.4) کا حصہ ہے۔

لونگی نے ملک میں متعدد قابل ذکر مؤکلین اور منصوبے حاصل کیے ہیں، جن میں پاکستان کے اب تک کے  سب سے بڑے تجارتی سولر منصوبے کے لئے ریون انرجی کی طرف سے 70MWp بجلی کا آرڈر بھی شامل ہے۔ یہ پراجیکٹ ہائی-ایم او 5 540/545 ڈبلیو پی ماڈیول (Hi-MO 5 540/545Wp modules)استعمال کرے گا اور چار کلسٹروں میں 2021 کی تیسری سہ ماہی میں تجارتی آپریشن کی متوقع تاریخ کے ساتھ مکمل ہوگا۔

ملک کے دوسرے قابل ذکر لونگی مؤکلین میں فور برادرز گروپ، جس نے سال 2021 کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں تکمیل کے لئے ایک 68 MWp تقسیمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، NMC گروپ، اور پاکستان میں میگا واٹ سطح کے تجارتی منصوبوں کے حامل متعدد دوسرے ڈویلپرز اور انسٹالرز شامل ہیں ۔ ان میں سے بہت سے ڈویلپرز ہائی-ایم او 5 سیریز کے ماڈیولز کا استعمال کریں گے۔

لونگی سولر کے سینئر نائب صدر، ڈینس شی کا کہنا ہے : “چونکہ پاکستان کی ترجیحات میں اپنی توانائی پیدا کرنا اور ماحول کو خراب کیے بغیر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتے ہوئے صاف توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے، لہذا توانائی منصوبے میں یہ تعاون ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لونگی پاکستانی صارفین کو اعلی ترین اور انتہائی مسابقتی شمسی مصنوعات مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے، تاکہ توانائی میں زیاہ سے زیادہ خود انحصاری کے حصول لئے ملک کے سفر میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ “

30 جون 2020 تک پاکستان کے پاس مجموعی طور پر 38,719 MW بجلی پیدا کرنے کی استعداد تھی، جس میں سولر پی وی کا حصہ 530 MW ہے، جو ملک میں بجلی پیدا کرنے کی کل صلاحیت کا 1.36فیصد ہے۔ پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق، ملک کا بجلی کا خسارہ 2006 سے دس سالوں کے دوران تیزی سے بڑھا، جو 55 MW سے بڑھ کر 5.6 GW ہو گیا۔

صدر عارف الرحمن علوی نے اقوام متحدہ کی کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ 2020 کے موقع پر ایک بیان میں یہ یقین دلایا کہ پاکستان کوئلے سے چلنے والے کسی بھی نئے بجلی گھر کی تیاری ترک کر دے گا۔ سال 2030 تک مجموعی پیداوار میں 4 فیصد سے 30 فیصد تک اضافہ کرتے ہوئے، ملک کے CO2 میں تخفیف کے عزم کی تکمیل کے لئے قابل تجدید توانائی بجلی کے حصول کا بنیادی ذریعہ ہو گی ۔ ایک اندازے کے مطابق 2021 میں سولر مارکیٹ کی تیاری 565 MW سے 1،120 MW کے درمیان ہوگی، اس کے بعد 2022 میں 623 MW سے 1،287 MW کے درمیان ہوگی۔

لونگی کا ہائی-ایم او 5 انتہائی اعلی پاور ماڈیولز کی ایک نئی رینج ہے جو افادیت کے پیمانے پر سولر پاور اسٹیشنز کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار 540W اور استعدادی تناسب 21.1 فیصد ہے۔ گیلیم ڈوپڈ M10 معیار 182 ملی میٹر سلیکان ویفرز، سمارٹ سولڈرنگ ٹیکنالوجیز، PERC سیل، 9BB + نصف سیل ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہائی MO 5 سیریز میں 66C اور 72C فارمیٹس شامل ہیں اور یہ بائی فیسیال اور مونوفیسیال دونوں ایپلی کیشنز میں دستیاب ہے۔ 72 سی ورژن روایتی 6 صف ڈیزائن کو 72-سیل ترتیب میں 540W تک فرنٹ سائیڈ پاور کے ساتھ تعیناتی کرتا ہے۔ 66C ماڈیول 495W فرنٹ پاور کا حامل اور ایک مختصر حجم  رکھتا ہے جو اس کی ایپلی کیشنز کو وسعت دیتا ہے۔

لونگی (LONGi)کے بارے میں

لونگی سولر پی وی انڈسٹری کو اپنی مصنوعاتی اختراعات اور دریافت کردہ مونوکرسٹل لائن ٹیکنالوجیز کے ساتھ بجلی کی لاگت کے بہتر تناسب کے ساتھ نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔ یہ کمپنی ہر سال دنیا بھر میں 30GW سے زیادہ اعلی کارکردگی والے سولرویفرز اور ماڈیولز کی فراہمی کرتی ہے، جو عالمی منڈی کی طلب کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔ لونگی کو مارکیٹ میں  اعلی قدروقیمت کی حامل دنیا کی سب سے گراں قدر سولر ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جدت طرازی اور پائیدار ترقی کمپنی کی بنیادی اقدار میں سے دو ہیں۔مزید جاننے کے لئے ملاحظہ کیجئے: https://en.longi-solar.com/

Latest from Blog