انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

لندن: انگلینڈ نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈکپ کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔ انگلش کپتان اسٹیفن جیراڈ اور وین رونی نے پولینڈ کے خلاف گول کرکے ورلڈ کپ کے لئے جگہ پکی کرلی ۔ ویمبلے میں کھیلے گئے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیم کے گول پر حملے کیے تاہم ہاف ٹائم سے چند منٹ قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین رونی نے انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری دلادی ۔ میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل انگلش کپتان اسٹیفن جیراڈ نے فٹبال کو جال میں پہنچا کر برتری ڈبل کردی ۔واضح رہے انگلینڈ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

Next Post

پاکستان نے اپنی نظریں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش پر جمادیں

Sun Oct 20 , 2013
دبئی: دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کوپہلے ٹیسٹ میں پچھاڑنے کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دوسرے ٹیسٹ پرجم گئیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ابوظہبی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے میچ چار دن میں ہی ختم کردیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں […]