جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کرلی

فلپ آئی لینڈ: دفاعی چیمپئن یاماہا کے جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کرلی۔ فلپ آئی لینڈ سرکٹ پر بھی لورینزو تیز ترین رائیڈر رہے۔ پریکٹس سیشن میں حادثے کا شکار ہونے والے مارک مارکیوز کوالیفانگ سیشن میں بھی لورینزو کو پیچھے نہ چھوڑ سکے۔لورینزو آسٹریلین جی پی جیت کر چیمپئن شپ لیڈر مارکیوز کے قریب آسکتے ہیں۔ مارکیوز چیمپئن شپ ٹیبل پر298 پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ لورینزو کا 255 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ لورینزو نے ایک منٹ ستائیس اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈز کے ساتھ آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کی۔یہ لورینزو کے کیرئیر کی 28ویں پول پوزیشن ہے۔ لورینزو کے ہم وطن مارکیوز اعشاریہ دودو ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

Next Post

انگلش پریمیئر لیگ : فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار

Sat Oct 19 , 2013
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ۔ اب تک پریمیئر لیگ کے سات مرحلے مکمل ہوچکے ہیں ۔آرسنل نے سات میچوں میں سے پانچ میںکامیابی حاصل کی ہے ،ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک میں اُس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آرسنل کے 16پوائنٹس ہیں ۔ لیور پول کی ٹیم کے بھی […]