برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری

پورٹو الیگرے،برازیل: برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں جس میں 82 ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوں 66 فیصد مرد اور34فیصد خواتین شریک ہیں جن کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہیں۔ جب کہ نوے سال کی عمر کے بھی چند ایتھلیٹس ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔معمر افراد دوڑ، جمپنگ اور نیزہ بازی سمیت مختلف ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے ستائیس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

Next Post

کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر

Tue Oct 22 , 2013
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ مثبت حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے تو سیریز میں ضرور کامیابی ملے گی۔ دبئی اور پاکستان کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔قومی کھلاڑیوں کو وہاں مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل […]