کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں یو ایس انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنسسز،آسٹریلیا کے ول پاور نے فائیو ہنڈرڈ ریس جیتی تو نیوزی لینڈ کے ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔کیلیفورنیا میں سیزن کی انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار اور جارحانہ ڈرائیونگ کے مظاہرے دیکھنے کو ملے،برق رفتاری کے ساتھ سفر طے کرتے ہوئے کئی ڈرائیورز کی گاڑیوں کو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔دو ڈرائیورز تو دیوار سے ٹکرانے کے بعد معمولی زخمی بھی ہوئے،ایونٹ میں شامل آسٹریلین ڈرائیور ول پاورکی عمدہ اور شاندار ڈرائیونگ کے باعث وہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے لیکن کار ریس چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پچیس پوائنٹس کی نمایاں برتری کے ساتھ کیوی ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز کے تیسرے ٹائٹل کا اعزاز حاصل ہوا۔
Next Post
چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
Tue Oct 22 , 2013
شنگھائی: شمال مغربی چین میں1118اونٹ سواروں نے ریس میں ایک ساتھ شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ چین میں دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کا ریس مقابلہ ہوا جس میں ایک ہزار ایک سو اٹھارہ اونٹوں نے پانچ ہزار میٹر رقبے پر مشتمل ریس میں حصہ لیا۔ صحرائی جہازوں کی اس شاندار ریس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں […]
