آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے میچوںکے لئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر آئندہ چار ایک روزہ میچوں کے لیے ابتدائی تین میچز کے اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ بولر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 23 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

Next Post

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کا داخلہ ٹیسٹ 27اکتوبر کو ہو گا

Tue Oct 22 , 2013
جام شورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو شہید ذوالفقار علی بھٹو خیرپور میرس کیمپس میں داخلے کے لئے جن امیدواروں نے فارم جمع کرائے تھے ان امیدواروں کوپری انٹری ٹیسٹ کی ایڈمٹ سلپ ان کے دیئے گئے ایڈریس پر بھیج […]