مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کا داخلہ ٹیسٹ 27اکتوبر کو ہو گا

جام شورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو شہید ذوالفقار علی بھٹو خیرپور میرس کیمپس میں داخلے کے لئے جن امیدواروں نے فارم جمع کرائے تھے ان امیدواروں کوپری انٹری ٹیسٹ کی ایڈمٹ سلپ ان کے دیئے گئے ایڈریس پر بھیج دی گئی ہیں جن امیدواروں کو کسی وجہ سے ایڈمٹ سلپ نہ مل سکی ہو تو وہ بروز جمعہ 25اکتوبر2013 تک ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دفتر سے دفتری اوقات کار میں ایڈمٹ سلپ حاصل کریں۔ ایڈمٹ سلپ کے بغیر کسی بھی طالب علم کو ٹیسٹ میں شریک نہیں کیاجائے گا۔پری انٹری ٹیسٹ 27اکتوبر2013 بروز اتوار کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں ہو گا۔

Next Post

صنعت کاروں کی آلائش ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش

Tue Oct 22 , 2013
کراچی: کراچی کے صنعت کا روں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد اسپرے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کی لاءاینڈآرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے شہر بھر میں عید قرباں پر کئے جانے والے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار […]