سکھر: پاک نیوی میں بھرتی کے لیے 31اکتوبرکو آخری تاریخ مقرر

سکھر: پاک نیوی بھرتی مرکز سکھر نے نیوی میں بھرتی کی تاریخ 31اکتوبر تک بڑھا دی ہے ۔پاکستان نیوی بھرتی مرکزسکھر کے آفیسر انچارج کمانڈر محمد علی بھٹی نے کہاہے کہ پاکستان نیوی میں بطور کیڈٹ ٹرم 2014 اے میں بھرتی 14سے 31اکتوبر 2013 تک جاری رہے گی۔ایسے غیر شادی شدہ نوجوان جنھوں نے 60% نمبروں کے ساتھ انٹر پاس کیا ہو،عمریکم جولائی2014کو ساڑھے16سال سے21سال کے درمیان ہو اور قدکم از کم 5.4″ ہو وہ اپنے قریبی پاکستان نیوی بھرتی مرکز سے رابطہ کرکے پاک نیوی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

Latest from Blog