سری لنکا کے نئے کوچ کو سابق کوچ کے منصوبوں پر عمل پیرا ہو نا ہو گا : ممبر کوچ تلاش کمیٹی سنتھ جے سوریا

کولمبو: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، موجودہ چیئرمین سیلیکشن اورممبر کوچ تلاش کمیٹی سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ سری لنکا کو ایک ایسے کوچ کی ضرورت ہے جو گراہم فورڑ کے شروع کئے گئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے نہ کہ نئے منصوبے شروع کرے۔سری لنکاکے کوچ گراہم فورڑ نے جنوری 2014میں معاہدے کی تکمیل کے ساتھ ہی مستعفی ہو نے کا اعلان کیا تھا ،سری لنکاکرکٹ بورڑ کواس سلسلے میں اب تک گیارہ درخواستیں موصول ہو چکیں ہیں لیکن بورڑ نے بہترین انتخاب کے لئے وسیع جال بچھا یا ہے ،انڈیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل بھی ان افراد میں شامل تھے جنھوںنے بورڑ سے اس معاملے پر بات کی تھی لیکن چیپل چند خاندانی وجوہات کے باعث دستبر دار ہو گئے ۔جے سو ریا نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم سے بڑے کھلاڑیوں کی متوقع ریٹائر منٹ سے پیدا ہونے خلا کو پر کرنے کے لئے منتخب کا روں نے 2013میں نوجوان خون کو ٹیم کا حصہ بنا یا ہے ،نئے کوچ کو طویل مدتی منصوبے کوتکمیل تک پہنچانے کی ہامی بھر نی ہو گی جس کا آغاز ہم کر چکے ہیں۔ ہمیں چند نوجوان کھلاڑی ملے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے چند سالوں تک کیسی کارکر دگی دکھا تے ہیں ، جے سوریا نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے کوچ کی تلاش ہے جونوجوان کھلاڑیوںکے ساتھ سخت محنت کر سکے اور انھیں بہترین نتائج کے لئے تیار کرے اورجانتا ہو کہ ان کھلاڑیوں کوکیسے متحرک کیا جا سکتا ہے۔فورڈ نے پچھلے دو سالوں کے دوران ٹیم کے ساتھ ناقابل فراموش کام کیا ہے، انھوں نے سینئر کھلاڑیوں کو ان کی مشکلات دور کرنے کے لئے بھی مدد کی ، جے سوریا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سری لنکا کرکٹ فورڑ کو معاہدے کی تکمیل کے بعد کام جاری رکھنے کے لئے رضامند نہیں کر سکی تاہم نئے کوچ کو فورڑ کی صلاحیتوں کا حامل ہونا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ گراہم فورڈ نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ انفرادی طور پر محنت کی اور ہمیں اسی طرح کے کوچ کی ضرورت ہے ،انھوں نے نوجوان کھلاڑیوںپر بہت اچھا کام کیا ہے ،جے سوریا نے یہ بھی کہاکہ نئے کوچ کو سری لنکاکے تہذیب و تمدن سے بھی آگاہ ہونا چاہیے ،ہمیں مقامی کوچ کی بھی تلاش ہے ہم انھیںدیکھیں گے ان کی کارکر دگی کو بھی جانچیں گے کیونکہ انھیں بھی موقع دیا جا سکتا ہے ،کوچ سلیکشن کمیٹی کی مییٹنگ اب کمیٹی کے چیئر مین رنجیت فرنینڈو کی بنگلا دیش سے واپسی پر اکتوبر کے آخر میں ہو گی، کمیٹی کو جنوری میں فورڑ کے جگہ خالی کرنے سے پہلے نیا کوچ مقرر کرنا ہے ،تاہم فرنینڈو اور جے سوریا دونوںنے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی کو چ کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

Latest from Blog