ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی

دبئی: پاکستان کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو ہاشم آملہ اور فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ڈیل اسٹین اتوار کو دائیں ٹانگ میں درد کے باعث ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے پیر کوبھی پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ ہاشم آملہ اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کے باعث جنوبی افریقا میں موجود ہیں،جنوبی افریقا سے روانگی میںایک دن کی تاخیر کی صورت میںدوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت معدوم ہو جائے گی ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے اسٹین کے حوالے سے کہا کہ ہم ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے حتمی بات کرنے کے لئے ہمیں ایک دن انتظار کرنا پڑے گا ،محمد موسیٰ جی جو خود بھی میڈیکل ڈاکٹر ہیں کا کہنا تھا کہ ہمیں انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے درکار ہیں۔ نائب کپتان اے بی ڈی ولیئر نے کہا کہ اسٹین کو ٹریننگ سیشن میں احتیاطی طور پر شامل نہیں کیا گیا اور ہم پر امید ہیں کہ وہ فٹ ہوکر کھیلیں گے ۔ڈیل اسٹین پچھلے پانچ ماہ سے مختلف نوعیت کے فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیںجس کے باعث انھیں اگست میں سری لنکا کے خلا ف ہونے ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا ، اسٹین پچھلے پانچ ماہ کے دوران چمپینز ٹرافی میں صرف ایک میچ کھیلے تھے جہاں انھیں بائیں ٹانگ میں درد کے باعث باہر ہو نا پڑا تھا، تاہم انھیں تمام انجریوں سے صحت یاب ہونے تک مکمل آرام دیا گیا تھا ، مکمل صحت یابی کے بعد اسٹین ٹی ٹوئینٹی چمپیئن لیگ کھیلے اور جنوبی افریقی ٹیم کے لئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ،حالیہ انجری پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعدہوئی جس کی وجہ انھوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیا دہ اوو رکئے تھے جس میں 33.4اوور شامل تھے جبکہ میچ کے دوران انھیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کر نا پڑا تھا ۔

Latest from Blog