شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا

کراچی: سابق کرکٹرز شعیب اختر اور رمیز راجا نے ابوظہبی ون ڈے میں شکست کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں پر ڈال دی ۔ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دی۔ شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کو نالائق ترین بیٹنگ قرار دیدیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر انہیں شرم آرہی تھی، پاکستان کے پاس دنیا کی نالائق ترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔ سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام درست نہیں ہوگا، بیٹسمینوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔

Next Post

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے

Thu Nov 7 , 2013
سان فرانسسکو:  پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب عامر خان ٹریننگ کے لیے جم جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشے کی حالت میں ایک شخص نے ٹکر مار دی۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا […]