پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے

سان فرانسسکو:  پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب عامر خان ٹریننگ کے لیے جم جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشے کی حالت میں ایک شخص نے ٹکر مار دی۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حادثے کے باعث ان کی کمر اور گردن میں چوٹیں آئیں۔ پولیس نے عامر خان کو ٹکر مارنے والے شخص کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ حادثے کے باعث عامر خان کی گردن میں جھٹکا آ گیا اور انہوں نے اپنا ٹریننگ پروگرام ملتوی کر دیا۔ عامر خان کا مئی 2014ءمیں امریکی باکسر فلویڈ مے ویدر سے مقابلہ ہونا ہے جس کے لیے وہ ان دنوں سان فرانسسکو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

Next Post

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی

Thu Nov 7 , 2013
کاکامیگھارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی شاہینوں نے بھارتی سورماوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔جاپان کے شہرکاکا میگھارامیں جاری ہاکی ایونٹ میں پاکستان بطور دفاعی چیمپئن اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اپنے چوتھے میچ میں ہمسایہ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں […]