کولکتہ: بھارتی لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین لوٹ گئے۔ایڈن گارڈن میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کی پہلی اننگز جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم ویسٹ انڈین ٹیم کے 234 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار ہوئی، شیکھر دھون ، وجے کمار اور پوجارا کے پویلین لوٹنے کے بعد عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کا بلا صرف چوبیس گیندیں ہی کھیل سکا۔ لٹل ماسٹر نے صرف دس رنز ہی بنائے تھے کہ شلنگفرڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی بدقسمتی کا شکار ہوئے۔ سچن ٹنڈولکر کو اپنے کیریر کا آخری اور 200 واں ٹیسٹ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے۔
Next Post
پی سی بی کا 23 ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
Thu Nov 7 , 2013
لاہور: پاکستان کرکٹ بور نے سابق کرکٹر عبدالقادر سمیت23ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔پی سی بی کے نواسی ملازمین کے کنٹریکٹ 31اکتوبر 2013کو ختم ہو چکے تھے جن میں انتخاب عالم، عبدالقادر اور ہارون رشید جیسے سابق سابق کرکٹر کے نام شامل تھے۔ بورڈ نے66 ملازمین کے معاہدوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جب کہ عبدالقادر […]
