ٹنڈو محمد خان: سابق ناظمین کا نئی حلقہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار

ٹنڈو محمد خان: ضلع ٹنڈومحمدخان کی نئی حلقہ بندیوں اور ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کئے جانے کے خلاف سابق ناظمین کی جانب سے شدیدتحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سابق ضلع نائب ناظم پیر اشفاق جان سرہندی ،پیر احمد سعید جان سرہند ی ، ڈاکٹر پیر عبدالرحمان جان سرہندی ، پیر ثاقب سجادجان سرہندی ، میر عبدالماجد تالپر ودیگر نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی موجودہ حکومت شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے سندھ میں ہونے والی حلقہ بندیوں میں مداخلت کررہے ہیں اور من پسند وڈیروں کوخوش کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے پارٹی امیدوار وں کو کامیاب کرانے کے لیے حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں ، یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد 1962میں قائم کی گئی جسے نئی ہونے والی حلقہ بندیوں میں ختم کردیا گیا ،ٹنڈوسائیں داد تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی حوالے سے مشہور یونین کونسلیں جسے صرف اور صرف سیاسی تنگ نظریے کی بنیاد پر ختم کردیا گیا ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل میں ڈپٹی کمشنر آفیس ، میڈیکل کامپلیکس ، انڈس میڈیکل کالج ، سندھ کی بڑی مال پڑی اور پیٹرول پمپ شامل ہیں یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کو ختم کرکے ایک چھوٹے سے علاقے کو یونین کونسل کا درجہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ٹنڈومحمدخان شہر سے 8کلو میٹر دور علاقے کو ٹنڈو محمدخان کو میونسپل کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد شہر ٹنڈومحمدخان کا حصہ ہے جس میں تمام سرکاری دفاترقائم ہیں، انھوںنے مزید کہاکہ 1962میں قائم ہونے والی ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کرنا صرف اور صرف سیاسی تنگ نظری ہے یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کی عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی اگر ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو پرانی حیثیت میں بحال نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی اور عدالت کا دروازا کھٹکھٹایا جائے گا۔

Latest from Blog