متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان لنگڑا مارچ سے انتخابات نہیں مرضی کا آرمی چیف چاہتا ہے: پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان لنگڑا مارچ سے انتخابات نہیں مرضی کا آرمی چیف چاہتا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جے یو آئی رہنما حا فظ حمداللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان جتنا چیخیں چلائیں سر پیٹے ہوگا وہی جو آئین کہہ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو اپنے لیڈر سے مشورہ کرنے کاحق ہے واپسی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ وزیراعظم کا ہوگا۔جس جنرل باجوہ کو عمران نے توسیع دی اور تاحیات توسیع دیناچاہتا تھا وہ نواز شریف کا نامزد کردہ آرمی چیف تھا،ثابت شدہ چور جھوٹے بددیانت اور آئین شکن سے آئینی معاملات میں مشورہ نہیں بلکہ انہیں سزا دیاجاتاہے،آرمی چیف کسی شخص اور نہ کسی پارٹی کا وہ پاکستان کا ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی ہائی جیکر اور بلیک میلر ہے،یہ شخص پوری سسٹم کو ہائی جیک کرکے بلیک میل کرنا چاہتاہے جو کہ ناممکن ہے۔