کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر کو ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن ذیابیطس یعنی شوگر کے حوالے سے شعو راجاگر کرنے کا کیلئے منایا جا تاہے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر مختلف تقاریب اور اسڑیٹ واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پچھلے کچھ برسوں میں اس مرض میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں ہمارا نمبر تیسرا ہے جبکہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کے 21ممالک کی فہرست میں ہمارا نمبر دوسرا ہے۔ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ30لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ذیابیطس یعنی شوگر ایسا مرض ہے جو ملک بھر میں بتدریج بڑھتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ مرض انسانی جسم میں انسولین کی پیداوار اور فراہمی میں نقص کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس کی وجہ مسلسل غیر صحت مند خوراک اور غیر متوازن طر ز زندگی ہے۔ اس مرض کی علامات میں بے حد بھوک اور پیاس لگنا، زیادہ پیشاب آنا، وزن کا تیزی سے گرنا،زیادہ تھکن محسوس کرنا شامل ہیں۔ماہر ین صحت کے مطابق ذیابیطس سے بچاؤصرف اور صرف پرہیز اور صحت مند طرز زندگی سے ہی ممکن ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے پرہیز کے ساتھ ورزش اور نگہداشت ضروری ہے۔
Next Post
سرجانی، اورنگی ٹاؤن اورکورنگی سنگر چورنگی سے3نامعلوم افرادکی لاشیں برآمد 2لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی،کام کے دوران دیوار گرنے سے جے رام چل بسا
Mon Nov 14 , 2022
کراچی (پی پی آئی)شہرقائد کے مختلف علاقوں سے3نامعلوم افرادکی لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک مزدورکام کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق سرجانی سیکٹر 7Aکے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی،لاش کو قانونی کارروائی کے […]
