ہیروز آف پاکستان : فلم اور انٹر ٹیٹمنٹ انڈسٹری کے معروف شخصیات پر مشتمل ججز پینل کا اعلان

کراچی: امریکی نشریاتی ادارے کے تعاون سے شروع ہونے والے ہیروز آف پاکستان کے عنوان سے دستاویزی فلموںکے مقابلے کے لیے ججز پینل کا اعلان کر دیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے ساﺅنڈ ویو کے چیف ایگزیکٹیوعباس ہاشمی نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ گرین کارڑکیپٹل نامی فرم نے ساﺅنڈ ویو کے تعاون سے دستاویزی فلموں کے مقابلے کا آغازیکم نومبر سے کر دیا ہے جبکہ فلم اور انٹر ٹیٹمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات پر مشتمل جج پینل تشکیل دیا گیاہے ، پینل میں معروف فلم اینڈ ٹی وی ڈائرکٹر مہرین جبار ، فلم پروڈیو سر اینڈ رائٹر شہباز نواز ، فلم ساز ارم پروین بلا ل، ممتازحسین ،میتھیو نیوٹن ، مارکیٹنگ ایکسپرٹ سٹیفن ہیرالڈ ، معروف اداکارہ عائزہ فاطمہ ، ایم ٹی وی نیٹ ورک کی انٹر نیشنل کونٹیکٹ اینڈ پروڈکشن منیجر سارہ خان شامل ہیں ، مقابلے کی ڈیڈ لائن 31دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے ، مقابلہ تین مراحل پر مشتمل ہوگاجس میں ابتدائی مرحلہ ،خارجی راﺅنڈ ہوگا، تیسرے مرحلے میں پہنچنے ولی دستاویزی فلموں کو گرین کارڑ کیپٹل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جا ئے گا، فروری 2014میں ججوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مدعو کیا جائے گا ، اور مارچ 2014میں گرینڈ پرائز جیتنے والوں کااعلان کیا جائے گا ،عباس ہاشمی نے کہا کہ گرین کارڑ کیپٹل اور ساﺅنڈ ویو براڈ کاسٹنگ کی جانب سے منعقدہ مقابلے میںپاکستا ن بھر کے ابھر تے ہوئے فلم ساز اپنی ایک سے زائد پانچ منٹ دورانیے کی فلم جمع کر ائے جا سکیں گے ، مقابلے کا پہلا انعام ایک ہزار ڈالر ، دوسراانعام 500ڈالر ، تیسرا انعام 250ڈالرہو گا ، مقابلہ جیتنے والی فلموں کو امریکی نشریاتی ادارے ساﺅنڈ ویو پر بھی نشر کیا جائے گا جبکہ فاتحین کو اسی چینل میں انٹرن شپ کا موقع بھی مل سکتا ہے ، اعلامیے میں کہا گیا کہ فلموں کو باضابطہ طور پر گرین کارڑ کیپٹل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا ، انھوں نے کہاکہ ان مقابلوں کو ہیروز آف پاکستان ، نو پین ،نو گین

Latest from Blog