سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس وین پر دہشتگروں کا حملہ، اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید

لکی مروت(پی پی آ ئی) لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار شامل ہیں، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپیکٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیاہے۔