لندن: دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اور سوئس سٹار روجر فیڈرر نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لندن میں جاری سیزن کے آخری اے ٹی پی ایونٹ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور ارجنٹائن کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو مدمقابل ہوئے پہلے سیٹ میں فتح کے بعد جوکووچ کو دوسرے سیٹ میں ناکامی کا سامنا ہوا لیکن عالمی نمبر دو کووچ نے تیسرے سیٹ میں شاندارکم بیک کیا اور ارجنٹائنی حریف کو مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔جوکووچ کی فتح کا سکور چھ تین ، تین چھ اور چھ تین رہا۔گروپ بی ہی کے ایک اور میچ میں سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف رچرڈ گیسکیٹ کو مات دی۔سوئس سٹار روجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل ہوئی۔
Next Post
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ قرار
Tue Nov 19 , 2013
جوہانسبرگ: قومی کرکٹ ٹیم کے دو ممتاز آل راﺅنڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق کو ان فٹ قرار دے کر جنوبی افریقا کیخلاف کرکٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے کرکٹ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھالیکن اب ان کو فٹنس مسائل کے سبب سیریزسے باہر کردیا گیا ہے ۔ […]
![](https://urdu.ppinewsagency.com/wp-content/uploads/2013/11/Shoaib_Malik_Abdul_Razzaq1.jpg)