میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ایلکس کونٹورس نے کہا ہے کہ شین واٹسن ابھی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر نہیں ہوئے ،توقع ہے کہ وہ سیریز شروع ہونے سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن بھارت کے خلاف وون ڈے سیریز کے آخری میچ کے دوران ہمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ان دنوں وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔واٹسن کی انجری نے آسٹریلوی سلیکٹرز کو فکر مند کردیا ہے اور انہوں نے ٹیم کو متوازن کرنے کے لئے متبادل آل راﺅنڈر کی تلاش شروع کردی ۔ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے واٹسن کا معائنہ کررہے ہیں ،اگر واٹسن جلد ی سے فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ان کے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔تاہم ان کی ٹیسٹ میں دستیابی کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
Next Post
چوتھے ون ڈے میں آج پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑے گا
Thu Nov 7 , 2013
ابوظہبی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج (جمعہ) ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ،سیریز میں بقاکے لیے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ فاتح بنا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے پاکستان نے […]
