کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 120 رنز کی برتری

کولکتہ:  کولکتہ ٹیسٹ میں روہیت شرما اور ایشون کی شاندر بیٹنگ بھارت کو ویسٹ انڈیز پر ایک سو بیس رنز کی برتری دلادی۔ ٹنڈولکرصرف دس رنز پر پویلین لوٹے۔ کول کتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بھارت نے کھیل کے دوسرے روزاپنی ادھوری اننگز سینتیس رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی۔ ایک سو چھپن پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد روہیت شرما اور ایشون نے ساتویں وکٹ کے لیے ایک سواٹھانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ شرما نے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنائی وہ ایک سوستائیس رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ ایشون کو سینچری کے لیے تیسرے روز صرف آٹھ رنز درکار ہوں گے۔ اس سے پہلے ٹنڈولکر دس، شیکھر دھون تئیس، مرلی وجے چھبیس، چتیش ور پجارا سترہ، ویرات کوہلی تین اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنرشین شیلنگ فورڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ بھارت نے دوسرے روز کے اختتام پر چھ وکٹ پر تین سو چون رنزبنالیے ہیں۔ جبکہ ویسٹ اندیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دوسو چونتیس رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔

Next Post

بیٹسمینوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا : مصباح الحق

Thu Nov 7 , 2013
ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ون ڈے میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر اختتام اچھا ثابت نہ ہوسکا۔۔ بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایک […]