پاکستانی کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے : توصیف احمد

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ کراچی میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ طویل عرصے سے باتیں ہورہی تھیں کہ نیا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن بار بار دوبارہ سینئرز کھلاڑی گھوم پھر کر ٹیم میں منتخب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے پاس زیادہ وقت نہیں بہتر انداز میں تیاری شروع کردینی چاہیے۔ توصیف احمد نے ایک سوال پربتایا کہ آل راونڈرکوبیٹنگ اوربولنگ دونوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی صرف ایک شعبے میں پرفارمنس نہیں۔توصیف احمد نے کہا کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی کے لیے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی۔

Next Post

پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے

Thu Nov 7 , 2013
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو نوٹسز بھی جاری کردیئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز عبدالقادر، احتشام الدین اور عظمت رانا سمیت متعدد ملازمین کے […]