لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو نوٹسز بھی جاری کردیئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز عبدالقادر، احتشام الدین اور عظمت رانا سمیت متعدد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا جس کی وجہ سے عبدالقادر کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔بورڈ ذرائع کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، عبدالقادر نے بورڈ معاملات مکمل پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کا عزم ظاہر کیا تھا جبکہ چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد انہوں نے اپنے تعلقات استعمال کرکے ملک میں بین لااقوامی کرکٹ کی بحالی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
Next Post
نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے
Thu Nov 7 , 2013
نوکوٹ: نوکوٹ کے صرافہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے سوناروںکے دو کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور تجوری لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پانچ مسلح افراد وین میںسوار ہو کر شہر کے مین صرافہ بازار کے دو کان دار مہیش کمار سونارو ، سوائی سونارو ، کیلاش سونارو کی دکانوں کے تالے توڑ کے […]
