میرپور خاص: پولیس آفیسر کا چار سالہ بیٹا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

میرپورخاص: میرپورخاص کے علاقے عزیز آباد میں کھلے مین ہول میں گر کر پولیس آفیسر کا چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ میرپورخاص کے علاقے عزیز آباد میں کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر پولیس آفسر ارشد ملک کا چار سالہ بیٹا سعد جاں بحق ہو گیا ،بچے کے انتقال کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے پڑے ،واضح رہے کہ میرپورخاص شہر کے اکثر علاقوں میں مین ہول اور گٹر نالے کھلے ہوئے ہیں جبکہ ٹی ایم اے انتظامیہ اس طرف توجہ ہی نہیں دے رہی جس کی وجہ سے آئے روز معصوم بچے او ر ضیف افراد حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔

Next Post

جام شورو: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کی زیر صدارت اجلاس

Wed Oct 23 , 2013
جام شورو: شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 27 اکتوبر کو ہونے والے ماسٹرز، ایم ایس/ایم فل اور 3 نومبر کو بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کے لیے ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمیشن اختر […]