صوبے کے 17اضلاع میں اسپتال قائم کیے جائیں گے: صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو

بدین: صوبائی وزیر برائے ماحولیات ، پارلیمانی اموراورانسانی حقوق ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عام لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے 17اضلاع میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائم کےے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال کی تعمیرکے لیے 1100ملین روپے مختص کےے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کا نوے فیصدکام مکمل ہو چکا ہے اور اسکی تکمیل سے ضلع کے علاوہ ارد گرد کی آبادی کو بھی جدید طرز کی طبی سہولیات مل سکیں گی اور یہ علاقے کا ایک بڑا ماڈل ہسپتال ہوگاجس میں جدید طرز کے سی ٹی اسکین شعبے ، جدید تشخیصی لیبارٹری، اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے گی ،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اشفاق میمن ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبد الخالق کھٹی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز عرسانی ، ڈاکٹر محبوب خواجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدا لرشید شیخ نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2014تک مکمل ہوگا اور ہسپتال 47ایکڑز پر مشتمل ہوگا جس میں ڈاکٹروں کے لیے رہائشی اور ن کے بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول ، پلے گراونڈ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، علاوہ ازیں ضلع بدین میں 5ٹراما سینٹر بھی تعمیر کےے جا رہے ہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ہسپتال کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا، اس موقع پر صحافیوں کے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ محکمہ صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے ہسپتال کا انتظام ان کے حوالے کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے سول ہسپتال بدین میں لیڈی ڈاکٹر وںس کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں لیڈی ڈاکٹروںکی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر پروفیسر محمد امین چنائی، پروفیسر عبد الباری خان ،عدنان اصغر اور کامران شیخ بھی موجود تھے۔

Latest from Blog