فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی

کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے چترال اسپورٹس کو 7-2سے زیر کردیا، فاتح ٹیم کے فرید نے 4 گول کئے ،تیسرے میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو 5-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

Next Post

اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی

Fri Nov 1 , 2013
کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت اس کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔اس بات کا اظہار پاکستان اسٹیل میں 4نومبر کے ریفرنڈمکے سلسلے میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین […]