اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت اس کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔اس بات کا اظہار پاکستان اسٹیل میں 4نومبر کے ریفرنڈمکے سلسلے میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین سی بی اے کے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کسی جماعت کا سیاسی مسئلہ نہیں ہے ، قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے ، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیںاور متنبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر کسی صورت ملکی اداروں کا سودا نہیں ہونے دیں گے ،جلسہ عام میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی ، کئی تنظیموں اور رجسٹرڈ یونینوںو دیگر یونین کے عہدیداران نے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی حمایت کا اعلان کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد قریشی چیئرمین پیپلز ورکرز یونین سی بی اے نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف اس بار بھی محنت کش پیپلز ورکرز یونین کے ساتھ ہیںاور پاکستان اسٹیل کو کسی صورت اتفاق فاونڈری نہیں بننے دیں گے،پاکستان اسٹیل کا محنت کش 4نومبر کو اپنے ووٹ کے ذریعہ نجکاری کی بات کرنے والوں کو ایسا تھپڑ مارے گا جس کی گونج پورے ملک میں سنائی دے گی ،انھوںنے کہاکہ 4نومبر کو پاکستان اسٹیل میں تاریخی ریفرنڈم ، پاکستان اسٹیل کے روشن مستقبل کی نوید ہوگا۔

Latest from Blog