اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کل تک رپورٹ پیش کرے کہ کتنے کنٹینرغائب ہوئے اوراس میں کتنا اسلحہ تھا ،حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے شعیب سڈل کمیشن کے باوجود اسلحے کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے، کراچی کو اسلحے سے پاک کئے بغیرامن ومان سے متعلق اقدامات کو برقراررکھا ناممکن ہوگا، اسلحے سے علاوہ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے پیٹرول ایران سے لایا جاتا ہے، اسمگل شدہ اشیاءسندھ اوربلوچستان کی مارکیٹوں میں کم قیمت پردستیاب ہیں۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس افسرمحمد ریاض نے تسلیم کیا کہ شہرمیں اسلحہ موجود ہے،شہرمیں غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی،کالے دھن سے حاصل ہونے رقم بدامنی میں استعمال ہوتی ہے۔
Next Post
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
Thu Oct 31 , 2013
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے […]
